
تصویربشکریہ آئی اے این ایس
ہندوستان کے سکریٹری خارجہ وکرم مصری پیر کو ایک روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچے تھے۔ یہاں انہوں نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے ملاقات کی اور ہندوؤں پر مظالم کا معاملہ اٹھایا۔ اس ملاقات کے بعد انہوں نے ڈھاکہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں میڈیا سے خطاب کیا۔
Published: undefined
سکریٹری خارجہ مصری نے کہا کہ نئی دہلی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے ساتھ روابط کو بڑھانا چاہتا ہے اور دونوں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اور ٹھوس کوششیں کرنا چاہتا ہے۔
Published: undefined
وکرم مصری نے بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان میل جول بڑھانے کے بارے میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہےکہ دونوں ممالک اسے ایک دوسرے کے لیے فائدہ مند سمجھتے ہیں۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مصری نے کہا، 'ہم وہیں سے جاری رکھنا چاہتے ہیں جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا۔' محمد یونس اور وکرم مصری کے درمیان 40 منٹ کی ملاقات میں اقلیتوں کے مسائل، غلط معلومات، معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ہندوستان میں قیام، علاقائی تعاون اور جولائی اگست کی عوامی بغاوت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Published: undefined
ہندوستان کے خارجہ سکریٹری نے کہا، 'ہمیں موجودہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم رشتہ ہے۔ پروفیسر یونس نے بنگلہ دیش اور ہندوستان کے تعلقات کو 'انتہائی ٹھوس' اور 'قریبی' قرار دیا۔ انہوں نے ہندوستان سے کہا کہ وہ 'بادلوں' کو ہٹانے میں مدد کرے جنہوں نے حالیہ دنوں میں دونوں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات پر سایہ ڈالا ہے۔ انہوں نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کا مسئلہ اٹھایا، جو 5 اگست 2024 کو ہندوستان آ گئی تھیں۔ محمد یونس نے شیخ حسینہ کی 15 سالہ حکمرانی کو 'ظالمانہ اور کرپٹ آمریت' قرار دیا۔
Published: undefined
محمد یونس نے کہا، 'ہمارے لوگ پریشان ہیں کیونکہ وہ (شیخ حسینہ) ہندوستان سے بہت سے بیانات دے رہی ہیں۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوتی ہے۔بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر یونس نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح جولائی اگست میں طلباء، کارکنان اور دوسرے طبقات کے لوگ اکٹھے ہوئے اور شیخ حسینہ کی بدعنوان حکمرانی کو ختم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر بغاوت شروع کی۔
Published: undefined
انہوں نے اپنی قیادت میں عبوری حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اصلاحی اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ ہمارا کام اپنے عوام کے خوابوں کو زندہ رکھنا ہے۔ یہ نیا بنگلہ دیش ہے۔ مصری نے کہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پہلے غیر ملکی رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے پروفیسر یونس کا چارج سنبھالنے کے بعد ان کا استقبال کیا۔
Published: undefined
ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے کہا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ ہندوستان کے صرف بنگلہ دیش میں ایک خاص پارٹی کے ساتھ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا، 'بنگلہ دیش میں ہندوستان کے تعلقات کسی خاص پارٹی کے ساتھ نہیں ہیں، بلکہ سب کے ساتھ ہیں۔' پروفیسر یونس نے سیلاب اور پانی کے انتظام میں قریبی دوطرفہ تعاون پر زور دیا اور ہندوستان پر زور دیا کہ وہ سارک کے احیاء کے لیے اس کی پہل میں شامل ہو۔ چیف ایڈوائزر یونس نے کہا، 'ہم سب کے لیے ایک خوشحال نیا مستقبل بنانا چاہتے ہیں۔'
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined