دیگر ممالک

چین میں کیڑوں کی بارش دیکھ کر سبھی حیران، بیجنگ میں عوام کو چھاتا لے کر نکلنے کا دیا جا رہا مشورہ

ماہرین نے بتایا کہ شدید طوفان کے ساتھ کیڑوں کا آسمان سے گرنا کوئی نئی بات نہیں ہے، اس سے بہت حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آسمان سے مچھلیوں کی بارش کے بھی کچھ معاملے سامنے آ چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

ali

جب بارش کی بات ہوتی ہے تو عموماً یہی خیال آتا ہے کہ پانی یا برف کی بارش ہوگی، لیکن کیا آپ یقین کریں گے کہ کیڑوں کی بھی بارش ہوتی ہے۔ ایسا ہی کچھ چین میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آسمان سے بڑی تعداد میں گرتے ہوئے کیڑوں کی ویڈیو گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر لوگ طرح طرح کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیڑوں کی یہ بارش چین کی راجدھانی بیجنگ میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اسے دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔ کچھ لوگ تو کیڑے کی نوعیت کو دیکھ کر بھی حیرت میں ہیں۔ آسمان سے کیڑوں کے گرنے کا یہ عمل بیجنگ کے الگ الگ علاقوں میں دیکھنے کو ملا ہے۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر جو ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، ان میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑکوں پر کھڑی کاریں کیڑے سے ڈھکی ہوئی ہیں۔ بڑی تعداد میں کیڑے سڑک پر بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیجنگ کے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ گھر سے باہر نکلیں تو اپنے ساتھ چھاتا لے جانا نہ بھولیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس طرح کی بارش کا اندیشہ ہونے پر گھر سے تبھی نکلیں جب بہت ضروری ہو۔

Published: undefined

کیڑوں کی اس بارش کو لے کر کچھ لوگ عجیب عجیب طرح کی دلیلیں پیش کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ اسے پھول بتا رہے ہیں اور اس کی وضاحت بھی کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ کیڑا نہیں ہے بلکہ چین میں پائے جانے والے پاپلر کے پھول ہیں جو کہ کیروں کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ حالانکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے ساتھ یہ چپچپے کیڑے آ رہے ہیں جو اِدھر اُدھر گر رہے ہیں۔ اس معاملے میں کچھ ماہرین نے بتایا کہ شدید طوفان کے ساتھ ایسے کیڑوں کا آسمان سے گرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس سے بہت حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس سے پہلے آسمان سے مچھلیوں کی بارش کے بھی کچھ معاملے سامنے آ چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined