دیگر ممالک

ایتھوپیا نے وزیر اعظم مودی کو اپنے سب سے بڑے اعزاز سے نوازا

وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ آج جب پوری دنیا گلوبل ساؤتھ پر مرکوز ہے، ایتھوپیا کی عزت نفس، آزادی اور خود اعتمادی کی دیرینہ روایت ہم سب کے لیے ایک طاقتور تحریک ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

افریقی براعظم میں وزیر اعظم نریندر مودی کی عالمی مقبولیت ایک بار پھر واضح ہوگئی۔ منگل یعنی 16 دسمبر کو،وزیر اعظم  مودی کو ایتھوپیا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز، "عظیم اعزاز نشان" سے نوازا گیا۔ ایتھوپیا کے اس اعزاز کے ساتھ، وزیر اعظم مودی کو اب دنیا کے مختلف ممالک سے تقریباً 28 اعلیٰ ترین شہری اعزازات ملے ہیں۔

Published: undefined

ایتھوپیا کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز حاصل کرنے کے بعد  وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ یہ  اعزاز  تمام ہندوستانیو ں کا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، "میں تمام ہندوستانیوں کی طرف سے انتہائی عاجزی اور شکرگزار کے ساتھ اس اعزاز کو قبول کرتا ہوں۔ یہ اعزاز ان ان گنت ہندوستانیوں کا ہے جنہوں نے ہماری شراکت داری کو شکل دی۔ ‘‘

Published: undefined

اردن کے بعد دو روزہ ایتھوپیا کے دورے پر منگل کو یہاں پہنچے وزیراعظم ہند نریندر مودی نے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد علی کے ساتھ وفود کی سطح کی بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔ریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان ہزاروں برسوں سے مسلسل رابطوں اور باہمی تبادلوں کے رشتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد زبانوں والے ممالک کی حیثیت سے دونوں ملک وحدت میں کثرت کی مثال ہیں اور دونوں ہی امن اور انسانیت کے تئیں پختہ عزم رکھنے والی جمہوری طاقتیں ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور ایتھوپیا گلوبل ساؤتھ کے ہم سفر بھی ہیں اور شراکت دار بھی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر بھی دونوں ممالک کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افریقی یونین کا صدر دفتر ایتھوپیا میں ہونا، ایتھوپیا کو افریقی سفارت کاری کا مرکزی محور بناتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک جامع عالمی وژن سے متاثر ہو کر ہندوستان نے اس بات کو یقینی بنایا کہ 2023 میں افریقی یونین کو جی-20 کی رکنیت حاصل ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined