دیگر ممالک

اردوغان، زیلنسکی نے اناج کی برآمد کے معاہدے پر کیا تبادلہ خیال

طیب اردوغان نے صدر زیلنسکی سے ممکنہ جنگ بندی، اناج کے معاہدے میں توسیع اور قیدیوں کے تبادلے پر مثبت مفاہمت پر غور کرنے کو کہا۔

طیب اردوغان و صدر زیلنسکی، تصویر آئی اے این ایس
طیب اردوغان و صدر زیلنسکی، تصویر آئی اے این ایس 

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے اناج کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایک معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکی کے صدر کے دفتر نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق، فون پر طیب اردوغان نے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ اناج کی برآمد کے معاہدے میں توسیع کے لیے "تعمیری نقطہ نظر" کے لیے زیلنسکی کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

دریں اثنا، طیب اردوغان نے صدر زیلنسکی سے ممکنہ جنگ بندی، اناج کے معاہدے میں توسیع اور قیدیوں کے تبادلے پر مثبت مفاہمت پر غور کرنے کو کہا۔ ایک دن پہلے، ترکی کی جانب سے منعقدہ چوطرفہ بات چیت کے بعد طیب اردوغان نے بحیرہ اسود اناج کے معاہدے کو 19 نومبر سے 120 دنوں کے لئے بڑھائے جانے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 22 جولائی کو روس اور یوکرین نے تنازعہ کے درمیان اناج اور کھاد کی برآمدات پر ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ایک دستاویز پر دستخط کیے تھے۔ اس سے پہلے دن میں، طیب اردوغان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو بھی فون کیا اور اناج کے معاہدے کو آگے بڑھانے پر شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined