دیگر ممالک

ٹرمپ کا ایپسٹین تنازعہ پیچھا نہیں چھوڑ رہا!

صحافی بار بار ٹرمپ سے جیفری ایپسٹین کیس کے بارے میں پوچھتے ہیں اور پوچھتے ہیں کیا وہ بدنام گھسلین میکسویل کو معاف کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

صدر ڈونالڈ ٹرمپ اسکاٹ لینڈ کے دورے پر روانہ ہوتے ہوئے اس بارے میں بات کرنا چاہتے تھے کہ ان کی انتظامیہ نے "اب تک کے بہترین چھ ماہ" کیسے مکمل کیے ہیں۔لیکن بار بار، صحافی ٹرمپ سے جیفری ایپسٹین کیس کے بارے میں پوچھتے رہے اور  پوچھتے ہیں کیا وہ بدنام گھسلین میکسویل کو معاف کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ، "لوگوں کو واقعی اس بات پر توجہ دینی چاہئے کہ ملک کتنا اچھا کام کر رہا ہے۔" اس نے ایک اور سوال  کے جواب میں یہ کہہ کر منع  کر دیا کہ وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔

Published: undefined

یہ اس کی ایک اور مثال تھی کہ کس طرح ایپسٹین کی کہانی نے  ٹرمپ کی انتظامیہ پر سایہ ڈالا ہوا ہے ۔ اس نے ایک وسیع قانون سازی کا ایجنڈا پنایا، اہم ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کیے اور وفاقی حکومت پر اپنی گرفت مضبوط کی لیکن اس کے باوجود صحافی ایپسٹین فائل کے بارے میں پوچھتے ہیں۔

Published: undefined

ریپبلکن صدر کے حامی چاہتے ہیں کہ حکومت ایپسٹین کے بارے میں خفیہ فائلیں جاری کرے۔ واضح رہے ایپسٹین نے، حکام کا کہنا ہے کہ، چھ سال قبل جنسی اسمگلنگ کے مقدمے کی سماعت کے انتظار میں نیویارک کی جیل میں خود کو ہلاک کر لیا تھا۔ ان کا خیال ہے کہ وہ ان طاقتور لوگوں کے سیاہ جال کا گٹھ جوڑ ہے جو کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرتے تھے۔ انتظامیہ کے اہلکار جنہوں نے کبھی سازشی نظریات کو جنم دیا تھا اب اصرار کرتے ہیں کہ انکشاف کرنے کے لیے مزید کچھ نہیں ہے، ایک ایسا موقف جس نے ایپسٹین کے ساتھ ٹرمپ کی سابقہ دوستی کی وجہ سے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے بار بار ایپسٹین کے جرائم کے بارے میں پیشگی علم کی تردید کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بہت پہلے تعلقات منقطع کر دیے تھے۔ میڈیا  اور ریپبلکن پارٹی کو کنٹرول کرنے میں ماہر صدر کے لیے، یہ اپنی دوسری میعاد میں گفتگو کو تبدیل کرنے کی صلاحیت کا سب سے مشکل امتحان رہا ہے۔

Published: undefined

اسکاٹ لینڈ میں لینڈنگ نے ٹرمپ کے لیے کوئی پناہ نہیں دی۔ ائیر فورس ون سے نکلتے ہوئے انہیں سوالات کے ایک اور دور کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرمپ نے ایک رپورٹر سے کہا، "آپ کسی ایسی چیز پر بڑی بات کر رہے ہیں جو کوئی بڑی چیز نہیں ہے۔" اس نے ایک اور کو بتایا، "میری توجہ سودے کرنے پر ہے، سازشی تھیوریوں پر نہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • راہل گاندھی نے گجرات میں ’گمبھیرا پل حادثہ‘ میں ہلاک افراد کے کنبوں سے کی ملاقات، متاثرین نے کیا اظہارِ درد

  • ,
  • بیسک اسکولوں کے انضمام کی مخالفت میں سماجوادی پارٹی نے شروع کی ’پی ڈی اے پاٹھ شالا‘