دیگر ممالک

ایلون مسک کا بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھٹنی کا منصوبہ، تقریباً 3700 ملازمتیں خطرے میں ہیں

جہاں ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کمپنی کے ملازمین کو 12 گھنٹے کام کرنے کا حکم  دے چکے ہیں، وہیں وہ اب کل افرادی قوت کو نصف کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ایلن مسک اور ٹوئٹر
ایلن مسک اور ٹوئٹر تصویر آئی اے این ایس

جب سے ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے اس سوشل میڈیا کمپنی کی باگ ڈور سنبھالی ہے، روز نئے فیصلوں کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ تاہم اب ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جو ٹوئٹر کے ملازمین کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ خبر ٹوئٹر میں نوکریوں سے متعلق ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر میں تقریباً 3700 افراد کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس کے سبب اس سوشل میڈیا کمپنی کی افرادی قوت میں تقریباً نصف حصہ کی کمی ہو جائے گی۔ یہ چونکا دینے والی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایلون مسک 44 بلین ڈالر سے ٹوئٹر کے حصول کے معاہدے کو مکمل کرنے کے لیے رقم کی وصولی کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

بلومبرگ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق ٹوئٹر پر چھٹنی کی یہ خبر با خبر ذرائع سے موصول ہوئی ہے۔ اس معاملے سے واقف لوگوں نے بتایا کہ ایلون مسک جمعہ 4 نومبر یعنی کل سے متاثرہ عملے کو مطلع کرنا شروع کر دیں گے۔ اس کے علاوہ ایلون مسک نے اپنا ارادہ بھی ظاہر کر دیا ہے کہ وہ کمپنی کے موجودہ کام کی پالیسی کو بدلنا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

ایلون مسک اور ٹوئٹر کے سان فرانسسکو میں واقع ہیڈکوارٹر میں ان کی ٹیم ملازمتوں میں کمی اور دیگر پالیسی تبدیلیوں کے حوالے سے متعدد جہتوں پر غور اور کام کر رہی ہے۔ اس کے تحت کمپنی کے ملازمین کی تعداد کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس طرح  کی باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ جن ملازمین کی چھٹنی کی جائے گی انہیں 60 دن کی تنخواہ کی پیشکش کی جائے گی۔

Published: undefined

واضح رہے ٹوئٹر اب بلیو ٹک کے لیے ہر صارف سے $8 یعنی 660 روپے ماہانہ وصول کرے گا۔ اس فیچر کو شروع کرنے کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اس کام کے انجینئر کو اضافی کام کرنے کو کہا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined