اپنی اہلیہ کے ساتھ فٹبال میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر ’انسٹاگرام‘
پی ایس جی اور چیلسی کے درمیان فیفا کلب ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے پہنچے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو نیو جرسی کے میٹلائف اسٹیڈیم میں شائقین کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ 79 سالہ ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ اور فرسٹ لیڈی میلانیہ ٹرمپ اور فیفا صدر جیانی انفینٹینو بھی تھے۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی سمیت کئی انتظامی افسران بھی صدر کے ساتھ مقابلہ دیکھنے پہنچے تھے۔
Published: undefined
جیسے ہی ڈونالڈ ٹرمپ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے، شائقین نے تالیوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ حالانکہ جمبوٹران اسکرین پر جب انہیں امریکی قومی ترانہ کے دوران ’اسٹارس اینڈ اسٹرائپس‘ (امریکہ کا قومی پرچم) کو سلام کرتے ہوئے دکھایا گیا تو شائقین کی تالیاں ہوٹنگ میں تبدیل ہو گئیں۔ کیمرہ مین نے یہ سنتے ہی کیمرہ فوراً ڈونالڈ ٹرمپ سے ہٹا لیا۔
Published: undefined
ڈونالڈ ٹرمپ پر گزشتہ سال پنسلوانیہ میں 14 جولائی کو ایک انتخابی ریلی کے دوران گولی چلی تھی، جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔ ایک گولی ان کے بائیں کان کو چھو کر نکلی تھی۔ اس واقعہ کے ایک سال پورا ہونے پر وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ فٹبال میچ دیکھنے میٹلائف اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ چیلسی کے میچ جیتنے کے بعد ٹرمپ جب ٹرافی دینے کے لیے میدان میں اترے تو پھر شائقین نے ان کے خلاف شور و غل کرنا شروع کر دیا۔
Published: undefined
گزشتہ ہفتے بڑھی سیاسی کشیدگی کے درمیان صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیہ، اٹارنی جنرل پام بونڈی، کرستی نوئم، ٹرام بریڈی اور دیگر کے ساتھ ایک جگہ موجود ہوئے تھے۔ ایپسٹین فائلس کے معاملے میں محکمہ انصاف کے ذریعہ کیے گئے سلوک کو لے کر ان کی انتظامیہ کو سخت جانچ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹرمپ کی کچھ مخالفت ان کی ایمیگریشن اور ٹیرف پالیسی کی وجہ سے بھی ہو رہی ہے۔ پام بونڈی اور ڈین بونگینو سے جڑے جیفری ایپسٹین فائلس تنازعہ نے تنقید کو مزید ہوا دی۔ لورا لومر اور دیگر نے ٹرمپ پر بونڈی کو بچانے کا الزام لگایا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ٹرمپ کو 2019 ورلڈ سیریز گیم اور 2021 کے باکسنگ میچ میں بھی اسی طرح کی ہوٹنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اگلے سال فیفا عالمی کپ کا فائنل اسی اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔ اسی دن امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ بھی ہے۔ 2026 کا فیفا عالمی کپ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز