دیگر ممالک

صدر ٹرمپ کی شکست نریندر مودی کی شکست: سی پی آئی

ٹرمپ کی شکست نے دنیا کے سیاسی ، معاشی اور معاشرتی مساوات کے لئے ایک نئی راہ کھول دی ہےاور ڈیموکریٹ پارٹی کے جوبائیڈن کی فتح تنگ نظری اور نسل پرستی کے رجحانات کی شکست ہے۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ڈی این اے
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ڈی این اے 

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)نے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست نہ صرف تعصب اور نسل پرستی کی شکست ہے بلکہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی شکست بھی ہے۔

Published: undefined

پارٹی نے کہا کہ اس شکست نے دنیا کے سیاسی ، معاشی اور معاشرتی مساوات کے لئے ایک نئی راہ کھول دی ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اتل کمار انجان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی شکست اور ڈیموکریٹ پارٹی کے جوبائیڈن کی فتح تنگ نظری اور نسل پرستی کے رجحانات کی شکست ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے امریکی صدارتی انتخاب میں کھل کر دخل اندازی کی۔ انہوں نے امریکی شہر ہیوسٹن کی ریلی میں ٹرمپ کی فتح کے لئے نہ صرف اپیل کی بلکہ سینکڑوں کروڑ روپے خرچ کرکے احمد آباد بلاکر 'نمستے ٹرمپ' کا انعقاد کیا۔

Published: undefined

پارٹی کے قومی سکریٹری مسٹرانجان نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کی غیر ملکی یونٹوں نے ہون ، پوجا وغیرہ کا اہتمام کرکے ٹرمپ کی فتح کے لئے امریکہ میں رہائش پذیر ہندوستانیوں سے کھلے عام اپیل کی۔ حقیقت میں مسٹر ٹرمپ کی شکست مسٹر نریندر مودی کی ذاتی شکست ہے۔ واضح رہے وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی شہر ہیوسٹن میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے موجود لوگوں سے کہا تھا ’اب کی بار ٹرمپ سرکار‘۔ سفارتی حلقوں میں اس جملہ کو ایک خراب سفارتکاری سے تعبیر کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined