دیگر ممالک

ٹرمپ کے اتحادیوں کو عدالت سے ایک اور جھٹکا

نامزد صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالنے والے ہیں،حالانکہ مسٹر ٹرمپ نے ابھی تک اپنی شکست تسلیم نہیں کی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

امریکہ کے ٹیکساس میں ایک جج نے سنیچر کو ریپبلکن لوئس گوہرٹ کی جانب سے پیش ایک معاملے کو خارج کردیا جس میں نائب صدر مائیک پینس کو حالیہ اختتام پذیر ہونے والے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کی تصدیق کرنے سے روکنے کے لئے مطالبہ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

بی بی سی نے خبر دی ہے کہ نومبر میں امریکی انتخابات کے نتائج کو منسوخ کرنے کے لئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اتحادیوں کی ایک کوشش کو عدالتوں نے مسترد کردیا ہے۔ جمعرات کو مسٹر پینس کے وکیل نے مقدمہ کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

نامزد صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالنے والے ہیں،حالانکہ مسٹر ٹرمپ نے ابھی تک اپنی شکست تسلیم نہیں کی ہے۔

Published: undefined

ریپبلکن کانگریس کے مسٹر گوہرٹ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ فیصلے کو چیلنج دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

Published: undefined

ریپبلکن پارٹی میں مسٹر ٹرمپ کے دوستوں اور ساتھیوں نے نومبر کے نتائج کے سامنے کئی قانونی چیلنج پیش کیے ہیں۔ مسٹر بائیڈن کی فتح کا اعلان ووٹوں کی گنتی کے کئی دن بعد ہوا کیونکہ کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے بڑی تعداد میں پوسٹل بیلٹ ڈالے گئے تھے۔

Published: undefined

مسٹر ٹرمپ نے متعدد دعوے کیے ہیں کہ مسٹر بائیڈن نے فیصلہ کن فتح حاصل کرنے کے لئے انتخابات میں دھاندلی کی تھی حالانکہ انہوں نے اس سلسلے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined