دیگر ممالک

چینی حکومت کے ایک فیصلے سے یوکرین نے لی راحت کی سانس، روس پریشان!

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونپن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی فریق نے پہلے ہی یوکرین کو ایک جتھہ انسانی راحتی اشیاء فراہم کی تھی، اب ایک بار پھر 1 کروڑ یوآن کی مدد کا فیصلہ کیا ہے۔

یوکرین، تصویر یو این آئی
یوکرین، تصویر یو این آئی 

یوکرین پر روسی فوج کے جاری حملے کے درمیان یوکرین کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ونپن نے 21 مارچ کو ہوئی پریس کانفرنس میں بتایا کہ چینی فریق نے پہلے ہی یوکرین کو ایک جتھہ انسانی راحتی اشیاء فراہم کی تھی، اب ایک بار پھر چین حکومت نے 1 کروڑ یوآن کی انسانی راحتی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حالات اور ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے چین نے یوکرین کو اضافی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینی فریق یوکرین میں حالات معمول پر لانے کے لیے کردار نبھاتا رہے گا اور انسانی بحران دور کرنے کے لیے اپنی کوششیں کرنے کو تیار ہے۔

Published: undefined

روس کے ساتھ معاشی تعاون کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ برابری، منفعت اور وقار کی بنیاد پر یکساں معاشی اور کاروباری تعاون کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چین نے جس طرح سے یوکرین کو امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سے ایک طرف تو یوکرین نے راحت کی سانس لی ہے، لیکن روس کے لیے یہ پریشان کرنے والا معاملہ ہے۔ ایسا اس لیے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کسی بھی حال میں یوکرین کو شکست دینے کی کوشش میں لگے ہیں۔ حالانکہ دنیا کے کئی ممالک روس سے بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ وہ یوکرین سے فوجیوں کو واپس بلائیں۔ کئی ممالک نے تو روس پر مختلف طرح کی معاشی پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو