دیگر ممالک

چین نے جاپانی شہریوں کو عام ویزا جاری کرنا بند کر دیا

جاپان میں عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان میں سفارت خانے اور قونصل خانے آج سے چین کا سفر کرنے والے جاپان کے شہریوں کے لیے عام ویزا معطل کر رہے ہیں۔

چین، تصویر آئی اے این ایس
چین، تصویر آئی اے این ایس 

بیجنگ: چین نے ٹوکیو کے ذریعہ چین کے مسافروں کے لئے نگیٹیو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی "امتیازی" شرط کے سلسلے میں عام ویزا جاری کرنا بند کر دیا ہے۔ جاپان میں چین کے سفارت خانے نے یہ اطلاع دی۔ جاپان میں عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان میں سفارت خانے اور قونصل خانے آج سے چین کا سفر کرنے والے جاپان کے شہریوں کے لیے عام ویزا معطل کر رہے ہیں۔

Published: undefined

یہ فیصلہ جاپان کی جانب سے 30 دسمبر کو چین سے آنے والوں کے لیے سخت کورنٹائن اقدامات کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان میں خاص طور پر لازمی کووڈ-19 ٹیسٹنگ اور چین کے لیے پروازوں کے لیے جاپان میں ہوائی اڈوں کی تعداد کو چار تک محدود کرنا شامل ہے۔

Published: undefined

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین ایسی ضروریات کو "امتیازی" سمجھتا ہے اور بیجنگ جوابی کارروائی کرے گا۔ اس سے قبل منگل کو چین نے بھی جنوبی کوریا کے شہریوں کو مختصر مدت کے ویزے جاری کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined