فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکی انتظامیہ کی جانب سے کئی ممالک پر محصولات عائد کرنے کے بعد تجارتی جنگ تیز ہو گئی ہے۔چین نے جمعہ کے روز امریکہ کے "باہمی محصول" کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان کیا۔چین کے سرکاری اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے درآمد کی جانے والی تمام مصنوعات پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کی جائے گی۔
Published: undefined
واضح رہے امریکہ نے ہندوستان پر بھی 27 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے اور ٹرمپ انتضامیہ کے اعلان سے دنیا کی شیئر مارکیٹ بری طرح نیچے گر گئی ہے۔اس کے علاوہ چین عالمی تجارتی تنظیم میں امریکہ کے ’ریسیپروکل ٹیرف‘ کے حوالے سے مقدمہ بھی دائر کرے گا۔گلوبل ٹائمز کی رپورٹ میں چین کی جوابی کارروائی کو ایک جائز قدم قرار دیا گیا ہے۔
Published: undefined
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک کے خلاف تجارتی کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ نرخوں پر اضافی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان سے امریکہ برآمد ہونے والی اشیاء پر 27 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جس کا اطلاق آئندہ ہفتے سے ہو گا۔ (بشکریہ انپٹ ’یو این آئی‘ اردو)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز