دیگر ممالک

کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کے ساتھ ’فوری بارڈر میٹنگ‘ کی تجویز پیش کی، ایک بار پھر کریڈٹ لے گئے ڈونالڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان شروع ہوئی لڑائی کچھ وقت کے لیے رک جائے گی اور وہ ہمارے حال ہی میں ہوئے حقیقی معاہدے کے مطابق امن سے رہنے لگیں گے۔‘‘

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی 

کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں کئی دنوں سے جاری جنگ کے بعد ایک بار پھر صلح ہو گئی ہے۔ اس درمیان کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کو ’فوری بارڈر میٹنگ‘ کی تجویز بھیجی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس بدلتے ہوئے حالات کا کریڈٹ لینا شروع کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے تو جنگ بندی کی کوششوں کو لے کر امریکہ کا موازنہ اقوام متحدہ سے بھی کر دیا ہے۔

Published: undefined

کمبوڈیا میں سرحدی امور کے ریاستی سکریٹریٹ نے پیر (29 دسمبر) کو ایک پریس نوٹ جاری کیا۔ اس کے مطابق کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کو ایک سفارتی نوٹ بھیجا ہے، جس میں جنوری 2026 کے پہلے ہفتہ میں کمبوڈیا کے صوبہ سیم ریپ میں زمین کی حد بندی پر کمبوڈیا-تھائی لینڈ کے مشترکہ کمیشن کی میٹنگ منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ کمبوڈیا نے اس میٹنگ کی تجویز اس لیے دی ہے کہ دونوں ممالک کی سرحد پر امن کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ سروے اور حد بندی کا کام پھر سے شروع کیا جائے، اس پر تبادلہ خیال ہو سکے۔ حالانکہ تھائی لینڈ کی جانب سے اس پر کسی بھی طرح کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان شروع ہوئی لڑائی کچھ وقت کے لیے رک جائے گی اور وہ ہمارے حال ہی میں ہوئے حقیقی معاہدے کے مطابق امن سے رہنے لگیں گے۔ میں دونوں عظیم لیڈران کو اس تیز اور انتہائی درست نتیجے پر پہنچنے کی صلاحیت کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ یہ تیز اور فیصلہ کن تھا، جیسا کہ ان تمام حالات میں ہونا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

اقوام متحدہ سے امریکہ کا موازنہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ’’امریکہ ہمیشہ کی طرح، مدد کرنے میں فخر محسوس کر رہا تھا۔ گزشتہ 11 ماہ میں (8 جنگیں) جتنی بھی جنگیں اور جھگڑے میں نے سلجھائے اور روکے ہیں، شاید امریکہ اصل اقوام متحدہ بن گیا ہے۔ کیونکہ ان میں سے کسی میں بھی اقوام متحدہ نے بہت کم مدد یا مدد نہیں کی ہے، جس میں روس اور یوکرین کے درمیان ابھی جاری تباہی بھی شامل ہے۔ اقوام متحدہ کو اب عالمی امن کے لیے سرگرم ہونا اور اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دینا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined