دیگر ممالک

آسٹریلیا میں ’گوبھی سکینڈل‘ نے قومی بحران کی شکل اختیار کر لی؟

آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے وہ ’برگر سلاد پتے‘ کی بڑھتی قیمت پر بات کرنے کے لیے کو اعلیٰ حکام کا اجلاس طلب کر لیا۔ ’کے ایف سی‘ کی جانب سے برگر میں بند گوبھی ڈالنے کے اعلان کے بعد طلب کیا

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

سڈنی: آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے وہ برگر سلاد پتے یعنی لیٹش کی بڑھتی قیمت پر بات کرنے کے لیے کو اعلیٰ حکام کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ اجلاس مقامی ’کے ایف سی‘ کی جانب سے برگر میں سلاد پتے کی جگہ ’بند گوبھی‘ ڈالنے کے اعلان کے بعد طلب کیا۔

Published: undefined

مرکزی بائیں بازو کے رہنما انٹنی البانیز نے فاسٹ فوڈ چین کے فیصلے کو ’پاگل پن‘ قرار دیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ صورتحال ایک ’قومی بحران‘ کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ سیلاب اور عالمی سطح پر ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے آسٹریلیا کے شہروں میں لیٹش کی قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ سڈنی اور میلبورن میں آئس برگ لیٹش کی قیمت 2 ڈالر سے بڑھ کر 8 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

’کے ایف سی‘ ریستورانوں نے آسٹریلوی صارفین کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات میں لیٹش کو ایک ایسے مرکب کے حق میں کم کریں گے جو گوبھی اور لیٹش کے ساتھ یکساں طور پر مل جائے۔ البانیز نے سڈنی میں ایف ایم ریڈیو کو بتایا کہ گوبھی لیٹش جیسی نہیں ہے۔ یہ ایک غلط فیصلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں آج کی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں ’’گوبھی سکینڈل' کا معاملہ اٹھاؤں گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined