دیگر ممالک

کورونا سے زیادہ اموات کے معاملے میں برازیل دوسرا، میکسیکو بنا پانچواں ملک

برازیل میں 64265 لوگوں نے اب تک اس وائرس سے اپنی جان گنوائی ہے۔ وہیں میکسیکو میں کورونا کی وجہ سے آج تک 30366 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

برازیلیا: برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 38000 نئے معاملے درج کیے گئے۔ وزارت صحت کی جانب سے سنیچر کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے 37923 نئے معاملے درج کئے گئے اور اس دوران 1091 مریض کی اس کے سبب اموات ہوئیں۔ ملک میں اب تک 1577004 لوگ اس وبا کی زد میں آچکے ہیں اور 64265 لوگوں نے اب تک اس سے میں اپنی جان گنوائی ہے۔

Published: undefined

برازیل میں اس سے ایک دن قبل یعنی جمعہ کو کورونا کے 42223 نئے معاملے ریکارڈ کیے گئے تھے اور 1290 لوگوں کی اس کے سبب موت ہوئی تھی۔ برازیل کورونا سے متاثر ہونے اور اس کے سبب ہونے والی اموات کے معاملے میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔

Published: undefined

وہیں میکسیکو کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے ہونے والی سب سے زیادہ اموات کے معاملے میں فرانس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا پانچوان ملک بن گیا ہے۔ یہاں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 7000 نئے معاملے درج کیے گئے اور پانچ سو سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی۔ وزارت صحت نے گزشتہ روز یہاں اطلاع دی۔

Published: undefined

وزارت کے وبائی مرکز کے ڈائریکٹر جوس لوئس الومیا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’ملک میں کورونا کی وجہ سے آج تک 30366 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ میکسیکو میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کووڈ- 19 کے 6914 نئے معاملے درج کئے گئے اور اس کی وجہ سے 523 مریضوں کی موت ہوگئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined