دیگر ممالک

مسلمان امریکہ کی خوش حالی میں اضافہ کا باعث رہےہیں ،بائیڈن کا رمضان کے موقع پر پیغام

عالمی وبا کے دوران امریکی مسلمانوں نے ویکسین کی دریافت میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور اس برادری سے تعلق رکھنے والے صحتِ عامہ کے ورکرز اس مہلک وبا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے میں شامل ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

ماہِ رمضان کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتےہوئے خاتونِ اول ڈاکٹر جل بائیڈن اور امریکی صدر جو بائیڈن نے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اس مہینے کا آغاز ایک نئی امید کے ساتھ کریں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان کے دوران مسلمان اپنے اعتقاد کے مطابق دوسروں کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کرنے کا اعادہ کریں گے اور وہ خدا کی نعمتوں کا شکر بھی ادا کریں گے۔

Published: undefined

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ماہِ رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے امریکی مسلمانوں کی کرونا وائرس کے خلاف کوششوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کی عالمی وبا کے دوران ماہ صیام یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ عالمی وبا کے دوران یہ سال کتنا مشکل رہا ہے۔ ان کے بقول وبا کے دوران دوست اور رشتہ دار اجتماعات کی صورت میں اکٹھے ہو کر اس مہینے کو نہیں منا سکیں گے اور سحر اور افطار دونوں وقت لوگ اپنے پیاروں کی موجودگی کے بغیر ہی اس ماہ کی روایات کو پورا کریں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران امریکی مسلمانوں نے ویکسین کی دریافت میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور اس برادری سے تعلق رکھنے والے صحتِ عامہ کے ورکرز اس مہلک وبا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے میں شامل ہیں۔

Published: undefined

مختلف شعبوں میں امریکی مسلمانوں کی نمایاں خدمات کا ذکر کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکی مسلمان روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں اور فرسٹ ریسپانڈرز کے رول میں اپنی جانوں کو مشکل میں ڈال کر کام کرتے ہیں، وہ اسکولوں میں اساتذہ کی خدمات انجام دیتے ہیں، ملک بھر میں پبلک سرونٹس کے طور پر اپنے آپ کو وقف کرتے ہیں اور امریکہ میں نسلی مساوات اور سماجی انصاف کی جدوجہد میں رہنما کردار ادا کرتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مسلمان امریکہ کے قیام سے ہی ملک بنانے میں فعال کردار ادا کرتے آرہے ہیں اور متنوع اور فعال ہونے سے وہ امریکہ کی خوش حالی میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔ صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ نمایاں کردار کے باوجود امریکی مسلمانوں کو تعصب، دھمکی آمیز رویے اور نفرت پر مبنی جرائم کا سامنا رہا ہے۔ ان کی حکومت تمام لوگوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے لیے ان تھک کوششیں کرے گی۔

Published: undefined

ان کے بقول، "یہ تعصب اور حملے غلط اور ناقابل قبول ہیں اور انہیں فوراً بند ہونا چاہیے۔ امریکہ میں کسی بھی شخص کو اپنے مذہب کے اظہار کے سلسلے میں خوف کی کیفیت سے نہیں گزرنا نہیں چاہیے۔اس ضمن میں صدر بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اپنی صدارت کے پہلے ہی روز مسلمانوں کے امریکہ آنے پر عائد شرمناک سفری پابندی کا خاتمہ کیا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وہ چین کے ایغور مسلمانوں اور برما کے روہنگیا سمیت دنیا کی تمام مسلمان برادریوں کے انسانی حقوق کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس رمضان سے اب تک ہونے والے جانی نقصان کی یاد کو وہ اپنے سامنے رکھتے ہوئے پر امید ہیں کہ آگے روشن دن آئیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کہتا ہے کہ خدا زمیں و آسمان کا نور ہے جو ہمیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اگرچہ رواں برس ماہِ رمضان کی وائٹ ہاؤس کی تقریب ورچوئل یعنی آن لائن ہو گی لیکن وہ پر امید ہیں کہ آئندہ برس انشا اللہ وائٹ ہاؤس عید کی تقریب کو روایتی طور پر ذاتی شرکت کے ساتھ منانے کا سلسلہ پھر سے بحال کرے گا۔ (بشکریہ وائس آف امریکہ،اردو)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined