دیگر ممالک

آذربائیجان: تیل ڈپو دھماکہ میں مہلوکین کی تعداد 125 پہنچی

ارمینیائی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کراباخ کی راجدھانی اسٹیپاناکارٹ کے پاس ہوئے دھماکہ میں مہلوکین کی لاشوں کو ارمینیا لے جایا گیا ہے۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

آذربائیجان کے نارگونو-کاراباخ واقع ایک تیل ڈپو میں گزشتہ روز ہوئے دھماکہ میں مہلوکین کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق اب تک 125 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ سینکڑوں زخمیوں کا اب بھی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کاراباخ کے افسران نے منگل کی صبح 20 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی تھی۔ حالانکہ اس کے بعد متاثرین کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اس علاقے کو چھوڑ کر جا رہے وہاں کے باشندے اپنی کاروں میں تیل بھروانے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

Published: undefined

اس درمیان ارمینیائی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کاراباخ کی راجدھانی اسٹیپاناکارٹ کے پاس ہوئے دھماکہ میں مارے گئے لوگوں کی لاشوں کو آرمینیا لے جایا گیا ہے۔ اس سے قبل منگل کو ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) نے کہا تھا کہ دھماکہ کے سبب سینکڑوں افراد جھلس گئے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ علاقہ میں تین دہائیوں تک علیحدگی پسندوں کی حکومت رہی۔ گزشتہ ہفتہ آذربائیجان کی فوج کے ذریعہ مہم چلا کر علاقے پر مکمل دعویٰ کرنے کے درمیان ہزاروں کی تعداد مین نارگونو-کاراباخ باشندہ ہجرت کر آرمینیا پہنچ رہے ہیں۔ اسی درمیان تیل ڈپو میں زبردست دھماکہ کا یہ واقعہ پیش آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined