ہندوستان کے پڑوسی ملک نیپال میں ایک بار پھر زلزلہ نے لوگوں کو دہشت میں ڈال دیا ہے۔ نیپال میں سیاسی ہلچل پہلے ہی مچی ہوئی ہے، اور ہفتہ بھر میں ہی دوبارہ زلزلہ نے عوام کی فکر میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ ہفتہ (8 مارچ) کے روز بوقت صبح نیپال میں زلزلہ کے 2 جھٹکے محسوس کیے گئے، حالانکہ ان زلزلوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع فی الحال موصول نہیں ہوئی ہے۔
Published: undefined
نیپال کے قومی زلزلہ نگرانی مرکز کے مطابق راجدھانی کاٹھمنڈو سے تقریباً 300 کلومیٹر دور باگلونگ ضلع میں صبح 6.20 بجے زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.1 درج کی گئی، اور اس کا مرکز ضلع کے کھوکھانی علاقہ میں تھا۔ مزید ایک زلزلہ سے متعلق زلزلہ نگرانی مرکز نے بتایا کہ یہ علی الصبح 3.14 بجے باگلونگ سے تقریباً 40 کلومیٹر دور میاگدی ضلع میں آیا تھا۔ زلزلہ نگرانی مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر پیمانے پر اس کی شدت 4 درج کی گئی اور اس کا مرکز میاگدی ضلع کا موری علاقہ تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ 4 شدت کے زلزلہ کو ہلکا تصور کیا جاتا ہے، جبکہ 6 سے 9 شدت کے زلزلہ کو خطرناک بتایا جاتا ہے۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو آج زلزلہ میں آئے دونوں جھٹکے ہلکے تھے، لیکن جن لوگوں نے بھی یہ جھٹکا محسوس کیا، وہ خوف میں مبتلا ہو کر گھروں سے باہر نکل گئے۔ اس سے قبل گزشتہ 28 فروری (جمعہ) کو بھی نیپال میں زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 6.1 تھی۔ چونکہ یہ زیادہ تیز تھا اس لیے لوگوں کے گھروں کے پنکھے، کھرکی، دروازے سبھی ہل گئے تھے۔ یہ زلزلہ دیر شب تقریباً 2.51 بجے آیا تھا، جس نے نیپال کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں دہشت پھیلا دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined