
ایران-اسرائیل جنگ، تصویر اے آئی
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ایک بار پھر ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ امریکہ کی طرف سے مسلسل پانچویں دن ایران میں میزائل اور ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا گیا ہے۔ خاص طور سے ایران کی راجدھانی تہران میں امریکہ کی جانب سے شدید بمباری کی گئی ہے۔ اس بمباری کی وجہ سے جانی و مالی دونوں طرح کے نقصانات کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، حالانکہ فی الحال اس بارے میں تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
اس درمیان امریکی فوج کے سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خرگ جزیرہ کی طرف جا رہے ایک تیل ٹینکر کو ہیل فائر میزائل سے غیر فعال کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے ایران کے کئی فوجی ٹھکانوں، ایئر ڈیفنس سسٹم اور میزائل-ڈرون سائٹس پر بھی تازہ حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کا ایران نے بھی بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے ذریعہ ایران پر از سر نو بحری ناکہ بندی نافذ کیے جانے اور ہوائی حملے تیز کیے جانے کے بعد ایران نے بحرین، کویت اور اردن میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بحرین اور کویت میں میزائل الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ اردن نے بھی کہا ہے کہ اس نے اپنے ہوائی علاقہ میں داخل ہونے والی میزائلوں کو مار گرایا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔