دیگر ممالک

کورونا ختم نہیں ہوا،چین میں نئی وبائی بیماری پھیلنے کاخطرہ ،ایلرٹ جاری

ابھی ایک وبا پر قابو پایا نہیں گیا ہے کہ چین سے دوسری وبا ’بوبونک طاعون‘ کے لئے ایلرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔بیماری خنزیر کے گوشت سے پھیلتی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

پوری دنیا میں کوروناکاقہرجاری ہے اور ابھی تک اس کے علاج کے تعلق سے کوئی حتمی کامیابی ملنے کی خبر دنیاکے کسی بھی کونے سے نہیں آئی ہے لیکن اس بیچ عوام کی مشکلیں بڑھانے کے لئے ایک دوسری خبر آ گئی ہے۔ خبر آئی ہے کہ چین کے شہر بیننور میں بوبونک پلیگ (طاعون)کو لے کرایلرٹ جاری کردیاگیاہے۔

Published: undefined

واضح رہے اس طاعون کے تعلق سے کہا جا رہا ہے کہ یہ بھی ایک وبائی بیماری ہے اور شہر کی مقامی انتظامیہ نے سال 2020 کے آخر تک ایلرٹ جاری کر دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وبا پھیلنے کا خطرہ ہے۔اس شہرسے اس بیماری کے کچھ مشکوک معاملےسامنےآئے تھے جس کے بعد ایلرٹ جاری کیا گیا ہے۔مقامی سرکاری میڈیانے مطلع کیا ہے کہ انتظامیہ نے طاعون کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تیسرے درجہ کا ایلرٹ جاری کیاہے۔

Published: undefined

واضح رہے مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس وقت شہر میں انسانی وبا پھیلنے کا خطرہ ہے ۔عوام کو اپنی حفاظت کے لئے بیداری اور قووت مدافعت بڑھانی چاہئے اور اپنی صحت میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کے بارے میں فوری طور پر مطلع کرنا چاہئے۔

Published: undefined

سرکاری ژنہوا نیوز ایجنسی نے یکم جولائی کو کہا تھا کہ بوبونک پلیگ کے دو مشکوک معاملہ سامنےآئے تھے جن کی لیب میں تصدیق ہو گئی ہے۔ بیننور شہر کے دو بھائی اس بیماری سے متاثر ہیں اور اس دوران جن 146 لوگوں سے وہ رابطہ میں آئے تھے ان کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ اس بیماری کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ خنزیر کے گوشت سے پھیلتی ہے اور کورونا کی طرح انسان سے دوسرے انسان سے پھیلتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined