دیگر ممالک

حلف اٹھاتے ہی ٹرمپ نے تیسرا جنس ختم کر دیا اور ٹیرف پر بھی بڑا اعلان کر دیا

ٹرمپ نے کہا کہ آج سے ہمارا ملک پھر سے ترقی کرے گا اور پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ ہر ملک ہماری خوشحالی پر رشک کرے گا اور ہم اب کسی کو اپنا فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس کے ساتھ، انہوں نے کئی مقدمات، دو مواخذے اور دو قتل کی کوششوں کا سامنا کرنے کے بعد امریکہ کی حیرت انگیز طور پر اقتدار میں واپسی کا اسکرپٹ لکھا۔ شدید سردی کے باعث 40 سال میں پہلی بار امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کیپیٹل ہل کے اندر منعقد ہوئی۔ جے ڈی وانس نے نائب صدر کے طور پر حلف لیا۔

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ  کے حلف لینے کی اس تقریب میں ارب پتی، صنعتکار، ان کی کابینہ کے ارکان اور سابق امریکی صدور سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں امریکا کی جنوبی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ امریکہ کی جنوبی سرحد میکسیکو سے ملتی ہے۔ امریکہ کو میکسیکو کی سرحد سے غیر قانونی تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر دراندازی کا سامنا ہے۔

Published: undefined

صدر ٹرمپ نے جو بڑے اعلانات کیے ان میں شامل ہیں امریکہ کی جنوبی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان، غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کے لیے فوج تعینات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کئی اعلانات کئے جن میں میکسیکو کی پالیسی پر عمل درآمد کا اعلان، کیچ اینڈ ریلیز پریکٹس کا اختتام،مجرمانہ کارٹلز کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا جانا،امریکہ میں غیر ملکی گروہوں کو ختم کرنے کے لیے ایلین اینیمی ایکٹ 1978 نافذ کیا جانا، قومی توانائی کی ایمرجنسی کا اعلان،آزادی اظہار کے لیے امریکہ میں سنسر شپ پر پابندی لگائیں۔

Published: undefined

ان اعلانات کے علاوہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ملک میں تیسرا جنس یعنی تھرڈ جینڈر ختم  کرنے کا اعلان کر دیا ہے، امریکہ میں اب صرف مرد اور عورت کی جنس ہوگا۔ اس کے علاوہ کووڈ مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی وجہ سے نکالے گئے ملازمین کی نوکریاں بحال کی جائیں گی اور معاوضہ بھی دیا جائے گا،خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ رکھنے کا اعلان،ٹرمپ نے پناما کینال کو واپس لینے کے عزم کا اعادہ کیا اورٹرمپ نے کہا کہ دوسرے ممالک کو مالا مال کرنے کے لیے اپنے شہریوں پر ٹیکس لگانے کے بجائے، ہم اپنے شہریوں کو مالا مال کرنے کے لیے بیرونی ممالک پر محصولات اور ٹیکس عائد کریں گے۔

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ پناما کینال سے گزرنے والے امریکی بحری جہازوں سے زیادہ ٹول وصول کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنامہ کینال پر چین نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ہم اسے واپس لے لیں گے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ وہ کام بہتر کرتا ہے جنہیں ناممکن سمجھا جاتا ہے۔ اپنی تقریر میں ٹرمپ نے کہا کہ آج سے ہمارا ملک پھر سے ترقی کرے گا اور پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ ہر ملک ہماری خوشحالی پر رشک کرے گا اور ہم اب کسی کو اپنا فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے دور کا ہر دن امریکہ فرسٹ پالیسی پر عمل کرے گا۔ ہم اپنی خودمختاری کا تحفظ کریں گے۔ ہم اپنی حفاظت خود کریں گے۔ انصاف کا ترازو پھر سے متوازن ہو جائے گی۔ ہماری اولین ترجیح ایک ایسی قوم کی تعمیر ہوگی جو قابل فخر، خوشحال اور خودمختار ہو۔

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو لوگ ہمارے مقصد کو روکنا چاہتے تھے انہوں نے میری آزادی چھیننے کی کوشش کی اور دراصل میری جان لینے کی کوشش کی۔ چند ماہ قبل پنسلوانیا کے ایک خوبصورت میدان میں ایک قاتل کی گولی میرے کانوں کو چیر گئی۔ لیکن مجھے تب احساس ہوا، اور اب مجھے اس سے بھی زیادہ یقین ہو گیا ہے، کہ میری جان ایک وجہ سے بچ گئی تھی۔ خدا نے مجھے بچایا تاکہ امریکہ کو دوبارہ عظیم بنایا جا سکے۔ آج میں تاریخی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کروں گا اور اس کے ساتھ ہی ہم ایک انقلاب کا آغاز کریں گے۔ ہم ایک بار پھر دنیا کی سب سے مضبوط فوج بنائیں گے۔ ہم اپنی کامیابی کی پیمائش نہ صرف ان لڑائیوں سے کریں گے جو ہمنے جیتی ہیں، بلکہ ان جنگوں سے بھی جو ہمنے  ختم کی  ہیں اور شاید ان جنگوں سے بھی جن میں ہم کبھی داخل نہیں ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined