دیگر ممالک

افغانستان: زلزلہ سے ہر طرف تباہی، مہلوکین کی تعداد 1000 کے پار، 1500 سے زائد زخمی

زلزلہ کا جھٹکا صرف افغانستان میں ہی نہیں محسوس کیا گیا بلکہ پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد کی زمین بھی ڈول گئی، ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.1 بتائی جا رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

افغانستان میں منگل کی دیر شب آئے شدید زلزلہ میں اب تک 1000 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ زلزلہ نے افغانستان میں زبردست تباہی کا منظر پیدا کر دیا ہے اور اب بھی ہر طرف آہ و بکا کا عالم ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے ڈپٹی منسٹر مولوی شرف الدین نے دعویٰ کیا ہے کہ 1500 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کی صبح 255 لوگوں کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن اس کے بعد سے لگاتار مہلوکین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ زلزلہ کا جھٹکا صرف افغانستان میں ہی نہیں محسوس کیا گیا بلکہ پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد کی زمین بھی ڈول گئی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.1 بتائی جا رہی ہے۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا۔ اس زلزلہ کا سب سے زیادہ اثر افغانستان کے پکتیکا اور خوست علاقہ میں دیکھنے کو ملا۔

Published: undefined

پاکستانی میڈیا کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے اسلام آباد سمیت کچھ دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ زلزلہ سے متعلق جانکاریاں دے رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے لکھا ہے کہ زلزلے کے یہ جھٹکے کچھ سیکنڈ تک محسوس ہوئے تھے، جس کی وجہ سے لوگ ڈر کر اِدھر اُدھر بھاگنے لگے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو