میانمار زلزلہ کی فائل تصویر، یو این آئی
میانمار میں گزشتہ جمعہ کو آئے 7.7 شدت کے تباہناک زلزلہ کے بعد بھی کئی جھٹکے (آفٹر شاکس) مقامی لوگوں نے محسوس کیے ہیں۔ جھٹکوں کا یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ ملک کے موسمیاتی سائنس و آبی سائنس محکمہ کے مطابق جمعرات کی صبح تک 2.8 سے 7.5 شدت کے 66 جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریاستی انتظامیہ کونسل انفارمیشن ٹیم کے مطابق زلزلہ میں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 3085 ہو گئی ہے۔ 4715 افراد اس دوران زخمی ہوئے ہیں اور 341 اب بھی لاپتہ ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان ریاستی انتظامیہ کونسل (ایس اے سی) کے سربراہ من آنگ ہوائنگ نے کہا کہ میانمار حکومت زلزلہ راحت و بازآبادکاری کوششوں کے لیے 500 ارب کیات (تقریباً 238.09 ملین ڈالر) امداد کرے گی۔ سرکاری روزنامہ ’دی گلوبل نیو لائٹ آف میانمار‘ کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے لیڈر نے یہ بیان منگل کے روز نے پی تاؤ میں ایک نقد عطیہ تقریب میں دیا۔ پروگرام میں خیر خواہوں نے 104.44 بلین کیات (49.7 ملین ڈالر) نقد اور 12.4 بلین کیات (5.9 ملین ڈالر) قدر کی غیر نقدی چیزیں عطیہ کیں۔
Published: undefined
گزشتہ جمعہ کو میانمار میں آئے خوفناک زلزلہ کے بعد فوجی حاکم من آنگ ہوائنگ نے بین الاقوامی مدد کی بھی اپیل کی ہے۔ 31 مارچ تک 16 ممالک، علاقوں سے بچاؤ ٹیم، ڈاکٹرس اور نرسز، انسانی امداد، میڈیکل سپلائی کے ساتھ میانمار پہنچ چکی ہیں۔ اس درمیان مقامی روزنامہ ’میانماں ایلن‘ کے مطابق میانمار میں اب تک آئے 18 طاقتور زلزلوں میں سے 7.7 شدت کا زلزلہ دوسرا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔ اس سے قبل 1912 میں ملک میں 8.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined