دیگر ممالک

وینزویلا: امریکی فوجی کارروائی میں کیوبا کے 32 فوجی افسران ہلاک، حکومت نے 2 روزہ قومی سوگ کا کیا اعلان

کیوبا حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے آفیشیل بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہوئے تمام کیوبائی فوجی اور پولیس افسران وینزیلا حکومت کی درخواست پر وہاں تعینات تھے اور ایک خاص مشن پر کام کر رہے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>وینزویلا پر امریکی حملہ کا منظر، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

وینزویلا پر امریکی حملہ کا منظر، تصویر سوشل میڈیا

 

وینزویلا میں ہوئے امریکی فوجی کارروائی میں 32 کیوبائی فوجی اور پولیس افسران کی موت ہو گئی ہے۔ کیوبا حکومت نے 4 جنوری کو اس کی آفیشیل تصدیق کی ہے۔ یہ وینزویلا میں امریکی حملوں کے بعد ہلاکتوں کا پہلا باضابطہ اعداد و شمار سامنے آیا ہے، جسے کیوبا کی جانب سے عام کیا گیا ہے۔ کیوبا حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے آفیشیل بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہوئے تمام کیوبائی فوجی اور پولیس افسران وینزیلا حکومت کی درخواست پر وہاں تعینات تھے اور ایک خاص مشن پر کام کر رہے تھے۔ حالانکہ کیوبا حکومت نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ افسران وینزویلا میں کس طرح کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

Published: undefined

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی اس کارروائی کا ذکر کیا۔ اتوار کی رات فلوریڈا سے واشنگٹن لوٹتے وقت ایئر فورس وَن میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’’آپ جانتے ہیں، کل بہت سارے کیوبائی مارے گئے۔ دوسری طرف کافی اموات ہوئی ہیں ہماری طرف کوئی موت نہیں ہوئی۔‘‘ ’نیویارک ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وینزویلا پر امریکی ہوائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 80 پہنچ گئی اور تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امریکہ نے 3 جنوری کو وینزویلا میں یہ فوجی کارروائی کی تھی۔ اس آپریشن کے دوران وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر امریکہ لے جایا گیا۔ دونوں پر منشیات سے منسلک دہشت گردانہ سازش، یعنی نارکو-ٹیررازم میں شامل ہونے کے الزام میں مقدمہ چلانے کی بات کہی گئی ہے۔ وینزویلا حکومت نے امریکی حملوں میں کچھ لوگوں کے مارے جانے کی بات قبول کی ہے، لیکن اس نے خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کو یہ نہیں بتایا کہ مجموعی طور پر کتنی اموات ہوئی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کیوبا حکومت نے مارے گئے اہلکاروں کے اعزاز میں 2 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ کیوبا کے سابق صدر اور انقلابی رہنما راؤل کاسترو اور موجودہ صدر میگوئل ڈیاز کینیل نے سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ فی الحال متوفی اہلکار کے نام اور ان کے عہدے عوامی نہیں کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined