خبریں

’ہمیں شدید افسوس اور ہمدردی ہے‘، امریکی حملہ میں ہندوستانیوں کی ہلاکت پر ایران کا اظہارِ غم

اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں امریکہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے امریکہ کی مبینہ مسلح لوٹ مار اور ریاستی بحری قزاقی کی جاری پالیسی کی واضح مثال ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی / آئی اے این ایس</p></div>

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی / آئی اے این ایس

 

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اور مرکز برائے عوامی سفارت کاری کے سربراہ اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں امریکی حملوں کے سبب ہندوستانی ملاحوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جاں بحق ہونے والے ہندوستانی ملاحوں کے اہل خانہ اور ان کے دوستوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور ہندوستانی عوام و حکومت ہند سے دلی تعزیت پیش کرتا ہے۔

Published: undefined

اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں امریکہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے امریکہ کی مبینہ مسلح لوٹ مار اور ریاستی بحری قزاقی کی جاری پالیسی کی واضح مثال ہیں۔ ان کے مطابق ایسی کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور بحری سلامتی کے اصولوں کے منافی ہیں۔ بقائی نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو امریکہ کے مبینہ غیر قانونی طرز عمل پر اسے جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔ اس قسم کی سرگرمیاں عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرتی ہیں اور سمندری راستوں پر محفوظ و آزادانہ آمد و رفت کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ عمان کے ساحل کے قریب جس تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ کیا گیا، اس میں عملہ کے 24 ہندوستانی اراکین سوار تھے۔ جہاز پر موجود 21 ہندوستانیوں کو بحفاظت بچا لیا گیا، جبکہ 3 ہندوستانی لاپتہ بتائے گئے تھے۔ بعد ازاں لاپتہ افراد میں سے 2 کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ اب تک لاپتہ چیف انجینئر پٹانالا سریش کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کے زندہ ملنے کی امید اب بہت کم بتائی جا رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد حکومت ہند نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے نئی دہلی میں امریکی سفارت کار کو ایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ ارسال کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined