فوٹو ویڈیو گریپ
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑا ہے۔ یہاں اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر اترے مظاہرین اور پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہوئی خونی جھڑپوں میں 4 سیکورٹی اہلکاروں اور 7 شہریوں کی موت ہوگئی جبکہ 70 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ تشدد کے سبب پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ اس دوران موبائل اور انٹر نیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔ سول سوسائٹی گروپوں کے نمائندہ اتحاد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) نے اقتصادی اور سیاسی مطالبات کے حوالے سے منگل کے روز تحریک کا اعلان کیا تھا۔ اسے کچلنے کے لیے پاکستانی رینجر، پنجاب پولیس اور فوج تعینات کر دی گئی ہے۔
Published: undefined
’ دینک جاگرن‘ کی خبر کے مطابق تنازعہ کی شروعات جمعہ کو ہوئی جب ایک کاروباری کی پولیس اہلکاروں سے مبینہ کہا سنی ہوگئی اور اسی دوران اسے گولی مار دی گئی۔ بعد میں اس کی لاش راجکوٹ کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال لائی گئی جہاں جے اے اے سی کے حامی بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔ اسی دوران سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔ پونچھ سیکٹر کے کمشنر سردار وحید خان کے مطابق غیر سماجی عناصر کی فائرنگ میں 4 پولیس اہلکاروں اور ایک راہگیر کی موت ہوئی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورس کی جوابی کارروائی میں 6 مظاہرین مارے گئے۔
Published: undefined
پولیس کمشنر لیاقت ملک جؤنے بتایا کہ واردات میں 23 سیکورٹی اہلکار اور 50 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 10 سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رائٹر کے مطابق جے اے اے سی کے سربراہ شوکت نواز میر نے ’ایکس‘ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ راج کوٹ میں حکومت نے ان کے حامیوں کے خلاف قتل عام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 جون (آج) مجوزہ لاک ڈاؤن پروگرام کے لئے تنظیم پوری طرح پُرعزم ہے۔ سیاسی کارکن امجد ایوب مرزا نے اقوام متحدہ سے علاقے میں انسانی اور سیاسی بحران کے درمیان مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں راولکوٹ میں پرامن مظاہرین پر پُر تشدد کارروائی کو لے کر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
’امراجالا‘ کی خبر کے مطابق جے اے اے سی نے علاقائی اسمبلی کے لیے 27 جولائی کو ہونے والے انتخابات کی مخالفت میں منگل کو لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اسمبلی کی 45 میں سے 12 سیٹیں پناہ گزینوں کے لیے محفوظ ہیں جن کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ ان سیٹوں پر مقامی لوگوں کے بجائے پاکستان کے دوسرے حصوں کے لوگوں کو نامزد کردیا جاتا ہے۔ علاقائی حکومت نے جمعہ کو جے اے اے سی کو دہشت گردی مخالف قانون کے تحت ایک ممنوعہ گروپ اعلان کردیا تھا۔ حکومت نے گھریلو اور غیر ملکی سیاحوں کو 9 جون سے پہلے علاقہ چھوڑنے کی صلاح دی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں کسی بھی طرح کے الیکشن کی پرزور مخالفت کی ہے۔ نئی دہلی نے کہا کہ پورا جموں و کشمیر اور لداخ ہمارا ہے۔ پاکستان ناجائز قبضہ جلد ختم کرے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined