خبریں

’ٹرمپ تو بے وفا نکلے‘، سنجے سنگھ کا پی ایم مودی اور مرکزی حکومت پر طنز

سنجے سنگھ کے مطابق ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف سرمایہ کاروں کے ساتھ دھوکہ ہے۔ لاکھوں کروڑ روپے ڈوب رہے ہیں، لیکن وزیر اعظم مودی کا ٹرمپ کے تئیں پیار ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عآپ لیڈر سنجے سنگھ / ویڈیو گریب</p></div>

عآپ لیڈر سنجے سنگھ / ویڈیو گریب

 

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے امریکہ کی جانب سے ہندوستان پر عائد کیے گئے 25 فیصد ٹیرف کے متعلق پی ایم مودی کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت پر بھی جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا کہ ’’ٹرمپ تو بے وفا نکلے۔ ٹرمپ ہندوستان پر روس سے تیل نہ خریدنے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔‘‘ سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان میں امریکہ تیل تلاش کر رہا ہے، جسے ہندوستان کو فروخت کرے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ ’’حکومت اہل وطن کو بتائے کہ ہندوستانی معیشت کو بچانے کی نئی پالیسی کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

سنجے سنگھ کے مطابق ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف سرمایہ کاروں کے ساتھ دھوکہ ہے، جو اپنے خون پسینے کی کمائی شیئر مارکیٹ میں لگاتے ہیں۔ سینسیکس 800 پوائنٹس گر چکا ہے۔ لاکھوں کروڑ روپے ڈوب رہے ہیں، لیکن وزیر اعظم مودی کا ٹرمپ کے تئیں پیار ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ٹرمپ دباؤ بنا رہے ہیں کہ ہندوستان روس سے سستا تیل نہ خریدے، جبکہ روس ہندوستان کا روایتی دوست رہا ہے۔ روس نے اقوام متحدہ میں 6 بار ویٹو پاور کا استعمال کر کے ہندوستان کا ساتھ دیا، جنگ میں ساتھ دیا اور سستا تیل فراہم کرتا ہے۔ امریکہ ایسے بہی خواہ ملک روس سے ہندوستان کو سستا تیل خریدنے سے روک رہا ہے۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن نے کہا کہ ٹرمپ نے ہندوستانی معیشت کو ’مری ہوئی‘ قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں تیل کی تلاش کر رہا ہے اور ہندوستان کو فروخت کرے گا۔ ٹرمپ ہندوستان کے خلاف خطرناک منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ روس سے سستا تیل ہندوستان کی معیشت کے لیے ضروری ہے، جسے ہم دیگر ممالک کو بھی سستے داموں پر فروخت کرتے ہیں۔ ہندوستان کو اپنی معیشت کو مضبوط کرنے والی چیزوں کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔

Published: undefined

عآپ لیڈر سنجے سنگھ نے ٹرمپ کے بیان کے تئیں پارلیمنٹ میں دیے گئے نوٹس کے بارے میں کہا کہ ’’پارلیمنٹ میں ہم نے آج رول 267 کے تحت نوٹس دیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ پارلیمنٹ میں بتائیں کہ ٹرمپ کے ٹیرف اور بیانوں کا مقابلہ کیسے کریں گے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں ان کو ملک کی رہنمائی کرنی چاہیے، لیکن وہ لوگوں کو بے سہارا چھوڑ دیتے ہیں۔ شیئر مارکیٹ میں 800 پوائنٹس کی گراوٹ سے سرمایہ کاروں کے لاکھوں کروڑ ڈوب گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined