اٹاری۔واگھہ بارڈر/ ویڈیو گریب
ہندوستان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو آج حکومت ہند نے راحت بھری خبر سنائی ہے۔ مرکزی حکومت نے ایسے لوگوں کو آئندہ حکم تک واگھہ-اٹاری بارڈر کے راستے لوٹنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کے اس تازہ حکم کے ذریعہ گزشتہ ہدایت میں ترمیم کی گئی ہے۔ اُس میں 30 اپریل تک کی مدت کار طے کی گئی تھی۔ نئے حکم میں کہا گیا ہے کہ ’’حکم کا تجزیہ کیا گیا اور جزوی ترمیم کے ساتھ اب یہ حکم دیا جاتا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو مناسب منظوری کے ساتھ آئندہ حکم تک اٹاری واقع انٹگریٹیڈ جانچ چوکی سے ہندوستان سے پاکستان جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مرکزی ھکومت کے گزشتہ حکم کے بعد سے 6 دنوں کے اندر 55 سفارت کاروں اور ان کے معاون اہلکاروں سمیت 786 پاکستانی شہری اٹاری-واگھہ بارڈر پار کر کے ہندوستان چھوڑ چکے ہیں۔ پاکستان سے 1465 ہندوستانی ملک واپس آئے ہیں۔ ملک چھوڑنے سے متعلق ہدایت ہدایت پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد آیا تھا، جس میں 25 سیاحوں اور ایک کشمیری مقامی شخص کو دہشت گردوں نے گولی مار دی تھی۔
Published: undefined
بہرحال، حکومت نے قلیل مدتی اور سارک ویزا رکھنے والوں کو 27 اپریل تک ہندوستان چھوڑنے کی ہدایت دی تھی۔ اسی طرح میڈیکل ویزا رکھنے والوں کے لیے ملک چھوڑنے کی مدت کار 29 اپریل تھی۔ گزشتہ ہفتہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو فون کر کے یہ یقینی بنانے کے لیے کہا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی مقررہ مدت کار سے آگے ہندوستان میں نہ رہ جائے۔ اس ہدایت کے بعد مختلف ریاستوں سے بڑی تعداد میں پاکستانی شہری ملک واپس لوٹے، پھر بھی تکنیکی مسائل کے سبب کئی پاکستانی ہندوستان میں ہی پھنسے رہ گئے ہیں۔ ایسے لوگوں کو حکومت ہند کے تازہ حکم سے راحت ملی ہے، اور اب وہ مناسب طریقے سے وطن واپس لوٹ پائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined