خبریں

ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان ’برہموس میزائل معاہدہ‘ پر جلد لگے گی آخری مہر!

انڈونیشیائی بحریہ چیف محمد علی کی قیادت میں ایک وفد 26 جنوری کو ہندوستان کے برہموس ایئرواسپیس ہیڈکوارٹر پہنچا، جہاں انھوں نے برہموس کے سی ای او جیہ تیرتھ جوشی اور دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی۔

<div class="paragraphs"><p>محمد علی اور جیہ تیرتھ جوشی، تصویر&nbsp;@BrahMosMissile</p></div>

محمد علی اور جیہ تیرتھ جوشی، تصویر @BrahMosMissile

 

ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان 450 ملین ڈالر کی برہموس سپرسونک کروز میزائل ڈیل فائنل ہونے کے بہت قریب ہے۔ 26 جنوری (اتوار) کو انڈونیشیا کے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ہندوستان کے برہموس میزائل سسٹم کی صلاحیتو پر پریزنٹیشن دیکھا۔ یہ مجوزہ معاہدہ انڈونیشیا کو برہموس میزائل خریدنے والا دوسرا آسیان ملک بنائے گا۔ اس سے قبل فلپائن نے برہموس میزائل سسٹم خریدا تھا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیائی بحریہ چیف محمد علی کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد ہندوستان کے برہموس ایئرواسپیس ہیڈکوارٹر پہنچا جہاں انھوں نے برہموس کے سی ای او جیہ تیرتھ آر جوشی اور دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی۔ برہموس ایئرواسپیس کے ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق انڈونیشیائی وفد کو برہموس میزائل سسٹم کی طاقت اور صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔ اس درمیان دونوں فریقین نے ڈیفنس اور اسٹریٹجی کے شعبہ میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے نظریات بھی سامنے رکھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ برہموس میزائل کی رینج 290 کلومیٹر ہے اور یہ ہندوستان کی مسلح افواج کی ریڑھ بن چکی ہے۔ یہ معاہدہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور انڈونیشیائی صدر پرابووو سبیانتو کے درمیان ہوئی میٹنگ کا اہم موضوع رہا ہے۔ پرابووو سبیانتو نے ہندوستان کی یوم جمہوریہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined