خبریں

سویڈن کے راجہ اور رانی نے کیا تاریخی جامع مسجد اور لال قلع کا دورہ

ہندوستان کے مشہور و معروف مورخ سہیل ہاشمی نے راجہ گستاف اور رانی سلویا کو جامع مسجد سے جڑی ہوئی تاریخ سے روشناس کرایا۔ اس موقع پر سید شابان بخاری بھی موجود تھے۔

تصویر پرمود پشکرنا
تصویر پرمود پشکرنا جامع مسجد کا نظارہ کرتے ہوئے سویڈن کے راجہ گستاف اور رانی سلویا، ساتھ میں سہیل ہاشمی و دیگر

سویڈن کے راجہ کارل سولہویں گستاف اور رانی سلویا پیر کے روز دہلی پہنچے اور تاریخی جامع مسجد کی سیر کی۔ ان کے ساتھ سویڈن سے آئے وفد نے بھی جامع مسجد کا نظارہ کیا۔ اس وفد میں سویڈن کے وزیر خارجہ، وزیر صنعت اور دیگر نمائندے بھی شامل تھے۔ ہندوستان کے مشہور و معروف مورخ سہیل ہاشمی نے راجہ گستاف اور رانی سلویا کو جامع مسجد سے جڑی ہوئی تاریخ سے روشناس کرایا۔ اس موقع پر سید شابان بخاری بھی موجود تھے جنھوں نے مہمانان کو بتایا کہ جامع مسجد ایک کمیونٹی سنٹر کی نوعیت رکھتی ہے۔

Published: undefined

راجہ گستاف اور رانی سلویا نے لال قلع کی بھی سیر کی اور یہاں کی خوبصورت دیواروں اور دیدہ زیب طرز تعمیر کی تعریف کی۔ لال قلع میں سویڈش وفد نے کافی وقت گزارا۔ پانچ دن کے دورہ پر آئے گستاف اور ان کی بیگم کئی مزید تاریخی مقامات کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی نے گستاف اور سلویا کا استقبال حیدر آباد ہاؤس میں کیا تھا۔ بعد ازاں سویڈن سے آئے اس وفد نے راشٹرپتی بھون کا بھی دورہ کیا جہاں ان کا استقبال صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کیا۔ ان سبھی مواقع کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ گستاف اور سلویا کی وہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ راج گھاٹ پر ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز