خبریں

’آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ہندوستانی ملاحوں کی تعیناتی بند کریں‘، کئی اموات کے بعد ڈی جی ایم اے کی ہدایت

خلیجی خطے میں بحران شروع ہونے کے بعد سے اب تک مغربی ایشیا میں 9 ہندوستانیوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ ایک شخص لاپتہ بتایا جا رہا ہے۔ مزید 7 ہندوستانی زخمی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آبنائے ہرمز سے گزرتے جہاز، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

آبنائے ہرمز سے گزرتے جہاز، تصویر سوشل میڈیا

 

مغربی ایشیا میں کچھ عرصہ تک امن و سکون کے بعد ایک بار پھر بدامنی کا ماحول بنتا جا رہا ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ میں آنے والی تازہ شدت سے خلیجی خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اس بڑھتے ٹکراؤ اور سیکورٹی خطرات کے پیش نظر کئی طرح کی سیکورٹی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ اب ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میری ٹائم ایڈمنسٹریشن (ڈی جی ایم اے) نے جہاز مالکان اور بھرتی ایجنسیوں کو سخت ہدایت دی ہے کہ اگلے حکم تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ہندوستانی ملاحوں کی تعیناتی بند کر دیں۔

نوٹیکل سرویئر اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) روی سنگھ سکروار کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جہاز مالکان، جہازوں کے منتظمین اور بھرتی و تقرری خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اگلے حکم تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ہندوستانی ملاحوں کو تعینات کرنے سے گریز کریں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔