کیا آج بھوج شالہ میں ہو پائے گی نمازِ جمعہ؟ سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود تذبذب والی حالت

3 دن گزر جانے کے بعد بھی سپریم کورٹ کے کسی بھی حکم کی جانکاری اب تک نہ تو فریق کو دستیاب ہو پائی ہے اور نہ ہی ضلع انتظامیہ کو۔ ضلع انتظامیہ کو عدالتی حکم کا انتظار ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بھوج شالہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i

مدھیہ پردیش کے دھار واقع تاریخی بھوج شالہ میں آج نمازِ جمعہ کی ادائیگی ہوگی یا نہیں، اس سلسلے میں تذبذب والی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس تنازعہ پر مسلم فریق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچا تھا، جہاں اس معاملے کی 14 جولائی کو سماعت ہوئی تھی۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم کو برقرار رکھا تھا، لیکن ضلعی انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ مسلم فریق کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے نمازِ جمعہ کے لیے ایک راستہ نکالے۔ عدالت نے حتمی فیصلہ آنے تک بھوج شالا احاطہ سے متصل کسی بھی کھلے میدان میں ہر جمعہ کو نماز ادا کرنے کا انتظام کرنے کی ہدایت دی تھی۔ حالانکہ اب تک نہ تو انتظامیہ کو اور نہ ہی دونوں فریقوں کو سپریم کورٹ کے حکم کی نقل ملی ہے۔ اسی وجہ سے دھار میں جمعہ کی نماز کو لے کر اب تک تذبذب کی صورت حال بنی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 دن گزر جانے کے باوجود سپریم کورٹ کے کسی بھی حکم کی تحریری جانکاری اب تک نہ تو فریقین کو مل سکی ہے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ کو۔ ایسے میں ضلعی انتظامیہ سپریم کورٹ کے حکم کا انتظار کر رہی ہے۔ دوسری جانب مسلم فریق بھی حکم کی نقل دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز کر رہا ہے۔


دراصل 14 جولائی کو سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے بعد دھار میں یہ خبر گرم تھی کہ جمعہ کو بھوج شالا احاطہ کے باہر دوپہر 1 بجے سے 3 بجے تک نماز ادا کی جائے گی۔ مسلم طبقہ کو انتظار تھا کہ اس کے لیے انتظامیہ جگہ فراہم کرے گی، لیکن اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سپریم کورٹ کے دیے گئے حکم کی کاپی انتظار کر رہی ہے تاکہ آگے کی کارروائی کی جا سکے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔