اسمرتی مندھانا اور پلاش مچھل، تصویر انسٹاگرام
ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان اسمرتی مندھانا کی شادی پلاش مچھل سے ہونے والی تھی، لیکن شادی سے عین قبل کچھ مبینہ تنازعات نے دونوں کی شادی پر بریک لگا دیا۔ اس کے بعد سے ہی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ دونوں کی شادی اب شاید ہی ہو پائے۔ اب اسمرتی مندھانا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ ان قیاس آرائیوں پر لگام لگاتے ہوئے خود ہی رشتہ ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: undefined
اسمرتی اور پلاش کی شادی سے متعلق پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر خوب ہلچل دیکھنے کو ملی تھی۔ اس معاملے میں اسمرتی کا کہنا ہے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ اسے نمٹانے کے لیے کچھ وقت چاہتی ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے پلاش مچھل کے ساتھ اپنی شادی کو رَد کرنے کا اعلان واضح لفظوں میں کر دیا۔ یعنی اب اسمرتی اور پلاش کی شادی نہیں ہونے والی۔
Published: undefined
اسمرتی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’گزشتہ کچھ ہفتوں میں میری زندگی کو لے کر کافی قیاس آرائیاں ہوئیں، اور مجھے لگتا ہے کہ اس وقت میرے لیے بولنا بہت اہم ہے۔ میں ایک بہت ہی ذاتی شخصیت ہوں اور میں اسے اسی طرح رکھنا چاہوں گی۔ لیکن مجھے یہ واضح کرنا ہوگا کہ شادی رَد کر دی گئی ہے۔ میں اس معاملے کو یہیں ختم کرنا چاہوں گی اور آپ سبھی سے بھی ایسا ہی کرنے کی گزارش کروں گی۔‘‘ وہ آگے لکھتی ہیں کہ ’’میں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ برائے کرم اس وقت دونوں کنبوں کی رازداری کا احترام کریں اور ہمیں آگے بڑھنے کی اجازت دیں۔‘‘
Published: undefined
انسٹاگرام اسٹوری میں اسمرتی آگے لکھتی ہیں کہ ’’میرا ماننا ہے کہ ہم سبھی کو چلانے والا ایک اہم مقصد ہے اور میرے لیے وہ ہمیشہ میرے ملک کی نمائندگی کرنا رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں طویل وقت تک ہندوستان کے لیے کھیلتی رہوں گی اور ٹرافیاں جیتتی رہوں گی، اور میری توجہ ہمیشہ اسی پر رہے گی۔ آپ کی مدد کے لیے شکریہ۔ یہ آگے بڑھنے کا وقت ہے۔‘‘ یہ سوشل میڈیا پوسٹ ایسے وقت میں آئی ہے جب اسمرتی کی شادی کو لے کر کئی سوال کھڑے ہو رہے تھے۔ 23 نومبر 2023 کو پلاش مچھل کے ساتھ ان کی شادی مہاراشٹر کے سانگلی میں طے تھی، لیکن اسمرتی کے والد شرینواس مندھانا کی اچانک بیماری کے سبب شادی کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ شرینواس مندھانا کو ہارٹ اٹیک کی علامت کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا، اور بعد میں پلاش بھی کشیدگی و تھکان سے بیمار پڑ گئے۔ بعد ازاں شادی کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ حالانکہ اب مندھانا نے شادی رَد کرنے کا ہی اعلان کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined