خبریں

مشہور اداکار ارشد وارثی اور ان کی بیوی کے خلاف سیبی کی بڑی کارروائی، 5 سال تک شیئر بازار میں ممنوع قرار

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی، ان کی بیوی ماریہ گوریٹی اور 57 دیگر لوگوں پر سیکورٹیز مارکیٹ میں کاروبار کرنے پر 1 سے 5 سال تک کی پابندی لگا دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ارشد وارثی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ارشد وارثی، تصویر آئی اے این ایس

 

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ارشد وارثی پر شیئر بازار میں سرمایہ کاری کرنے سے 5 سال تک کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے وارثی کے علاوہ ان کی بیوی ماریہ گوریٹی اور 57 دیگر لوگوں پر سیکورٹیز مارکیٹ میں کاروبار کرنے پر 1 سے 5 سال تکی پابندی عائد کی ہے۔ ارشد اور ان کی بیوی ماریہ پر 5-5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

Published: undefined

دراصل سیبی نے اخذ کیا کہ یوٹیوب چینلوں پر گمراہ کن ویڈیو ڈالے گئے تھے، جن میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ ’سادھنا براڈکاسٹ‘ نام کی کمپنی کے شیئر خریدیں۔ اس سے ارشد نے 41.70 لاکھ روپے اور ان کی بیوی 50.35 لاکھ روپے کا منافع کمایا۔ سیبی کی رپورٹ کے مطابق ارشد وارثی نے 27 جون 2023 کو سیبی کے سامنے دیے بیان میں کہا تھا کہ وہ صرف اپنے نام سے ہی نہیں، بلکہ اپنی بیوی اور بھائی کے اکاؤنٹ سے بھی ٹریڈنگ کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے کام کو سنبھالنے والی منیجر آہوتی مستری بھی اس میں شامل تھیں۔

Published: undefined

سیبی نے ارشد وارثی اور ان کے کنبہ کے علاوہ 57 دیگر لوگوں اور کمپنیوں پر بھی کارروائی کی ہے۔ ان پر 5 لاکھ سے لے کر 5 کروڑ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ان میں سادھنا براڈکاسٹ (اب کرسٹل بزنس سسٹم لمیٹڈ) کے پروموٹر شامل ہیں۔ سیبی نے سبھی قصورواروں کو تقریباً 58.01 کروڑ روپے کے ناجائز منافع کو حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھیں اس رقم پر ہر سال 12 فیصد سود بھی دینا ہوگا۔ سیبی نے کہا ہے کہ اس پورے گھوٹالے کے ماسٹر مائنڈ گورو گپتا، راکیش کمار گپتا اور منیش مشرا ہیں۔ سبھاش اگروال، جو سادھنا براڈکاسٹ لمیٹڈ کے آر ٹی اے کے ڈائریکٹر بھی تھے، منیش مشرا اور کمپنی کے پروموٹرس کے درمیان بچولیے کا کام کرتے تھے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ سیبی کو کچھ لوگوں سے شکایتیں ملیں، جن میں الزام عائد کیا گیا کہ ایس بی ایل کے شیئرس کے ساتھ قیمت میں گڑبڑی کر انھیں فروخت کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو لبھانے کے لیے یوٹیوب پر جھوٹی ویڈیوز ڈالی جا رہی تھیں۔ ان ویڈیوز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے بھاری بھرکم مارکیٹنگ مہم چلائی جا رہی تھی۔ شکایت دہندہ نے سیبی کو یوٹیوب چینل اور ویڈیو کے لنک بھی بھیجے۔ سیبی نے جب شکایتوں کی جانچ کی تو اخذ کیا کہ جو لوگ ایس بی ایل کے شیئر فروخت کر رہے تھے، وہ ان یوٹیوب چینلوں کے مالکوں سے جڑے ہوئے تھے۔ یہ یوٹیوب چینل ان شیئرس کے بارے میں جھوٹی جانکاری اور اصل سے زیادہ اونچی قیمت بتاتے تھے۔ اس کا مقصد جھوٹی جانکاری سے شیئر خریدنے کے لیے لوگوں کو متاثر کرنا تھا۔ سیبی نے 15 لوگوں کے گھر، دفتر یا جن مقامات پر وہ کام کرتے تھے، وہاں تلاشی لی اور کئی طرح کے کاغذات اور الیکٹرانک سامان ضبط کیے اور سوال و جواب کا بھی دور چلا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined