خبریں

تیزی سے بدل رہا سعودی عرب، ہر عمر کی خواتین کو بغیر محرم حج یا عمرہ کی اجازت ملنے سے خوشی کی لہر

کچھ معاملوں میں 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو بغیر محرم بھی حج کی اجازت دی جا چکی ہے، لیکن ہر عمر کی خواتین کو یہ سہولت دیا جانا ایک تاریخی فیصلہ ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

سعودی عرب نے خواتین کے حقوق کو لے کر ایک بڑا قدم گزشتہ دنوں اٹھایا۔ اعلان کیا گیا ہے کہ اب کسی بھی عمر کی مسلم خواتین حج یا عمرہ کے لیے بغیر محرم کے سعودی سفر کر سکتی ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے اٹھایا گیا یہ قدم کئی معنوں میں انقلابی تصور کیا جا رہا ہے، اور خواتین کے ایک طبقہ میں اس خبر سے خوشی کی لہر بھی دیکھی جا رہی ہے۔

Published: undefined

دراصل سعودی عرب طویل عرصہ سے خواتین کے حقوق کو لے کر دنیا میں اپنی شبیہ بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس اور ووٹ دینے کا حق بہت پہلے ہی مل چکا ہے۔ اب خلیجی ملک سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں پیر کے روز اعلان کیا گیا کہ دنیا بھر کی خواتین اب حج یا عمرہ کے لیے محرم یا شوہر کے بغیر بھی سعودی کا سفر کر سکتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پہلے خواتین اور بچوں کو محرم کے ساتھ ہی حج یا عمرہ پر جانے کی اجازت دی جاتی تھی۔ پورے حج کے دوران انھیں ساتھ رہنا ہوتا تھا۔

Published: undefined

حالانکہ کچھ معاملوں میں 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو بغیر محرم بھی حج کی اجازت دی جا چکی ہے، لیکن ہر عمر کی خواتین کو یہ سہولت دیا جانا ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ توفیق الربیعہ کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ ’’ایک خاتون اب بغیر محرم کے عمرہ کرنے کے لیے ملک میں آ سکتی ہے۔‘‘ اس حکم نے سعودی عرب کی دہائیوں پرانی روایت کو ختم کر دیا ہے۔ حالانکہ حج و عمرہ میں شامل ہونے والی خواتین کے بڑے گروپ کے ساتھ حج یا عمرہ کرنے والی خواتین کو اس کی اجازت پہلے بھی دی جا چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined