پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد جہاں ہندوستان نے پاکستانی شہریوں کو ملک واپس لوٹنے کی حکم جاری کر دیا، وہیں پاکستان نے بھی ہندوستانی شہریوں کو مقررہ وقت میں وطن واپسی کی ہدایت دے رکھی ہے۔ دونوں ممالک میں جاری احکامات کے بعد گزشتہ 6 دنوں میں مجموعی طور پر 1800 سے زائد ہندوستانی و پاکستانی شہری اپنے اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔
Published: undefined
جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس کے مطابق 6 دنوں میں 1000 سے زائد ہندوستانی واگھہ بارڈر کے راستے پاکستان سے اپنے گھر لوٹے ہیں۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ویزا رد ہونے کے سبب انھیں اپنا سفر درمیان میں ہی روکنا پڑا تھا۔ ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ ’’گزشتہ 6 دنوں میں 1000 سے زائد ہندوستانی واگھہ بارڈر کے راستے اپنے گھر لوٹے ہیں۔ اسی طرح 28 اپریل تک 800 سے زائد پاکستانیوں نے اپنے وطن واپسی کی ہے۔‘‘
Published: undefined
افسر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے طویل مدتی ویزا رکھنے والوں کو اپنے وطن لوٹنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اتوار کے روز 236 پاکستانی اپنے وطن لوٹے اور 115 ہندوستانیوں کی ہندوستان واپسی ہوئی۔ واگھہ پر پاکستان رینجرس اور ہندوستان کے بارڈر سیکورٹی فورس نے امیگریشن کی اجازت دینے سے قبل اپنے وطن بھیجے گئے شہریوں کے کاغذات کی گہرائی سے جانچ کی۔
Published: undefined
دہشت گردوں نے کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو گولی باری کی تھی، جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ 2019 میں پلوامہ حملہ کے بعد وادی میں سب سے خوفناک حملہ تھا۔ حملہ کے بعد حکومت ہند کی سیکورٹی معاملوں کی کمیٹی (سی سی ایس) نے گزشتہ بدھ کو دیگر فیصلوں کے علاوہ اٹاری میں انٹگریٹیڈ چیک پوسٹ کو فوری اثر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اٹاری-واگھہ سرحد ہندوستان میں امرتسر اور پاکستان میں لاہور کے پاس واقع ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined