جاپان میں کُل جماعتی وفد کا استقبال، تصویر @sidhant
دہشت گردی معاملہ پر پاکستان کو بے نقاب کرنے کے مقصد سے حکومت ہند کے ذریعہ تشکیل 7 کُل جماعتی نمائندہ وفود میں سے 2 نمائندہ وفود بیرون ممالک پہنچ چکے ہیں۔ جنتا دل یو رکن پارلیمنٹ سنجے جھا کی قیادت والا نمائندہ وفد جاپان پہنچا ہے، جبکہ شیوسینا رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے کی قیادت والا نمائندہ وفد یو اے ای میں قدم رکھ چکا ہے۔
Published: undefined
یہ کُل جماعتی نمائندہ وفود دنیا کے سامنے پہلگام حملہ اور اس کے بعد ہندوستانی فوج کے ذریعہ کیے گئے ’آپریشن سندور‘ پر اپنا موقف رکھیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بے نقاب کرنے کے لیے جو نمائندہ وفود بیرون ممالک پہنچے ہیں یا آنے والے دنوں میں بیرون ممالک جانے والے ہیں، ان کو دستاویزات کے 3 سیٹ دیے گئے ہیں۔ پہلے سیٹ میں سفر سے متعلق جانکاری ہے، کہ کب کہاں پہنچنا ہے، کس سے ملاقات کرنی ہے اور کس کس گروپ سے گفت و شنید ہوگی۔ دوسرے سیٹ میں بات چیت کے ایشوز کی جانکاری دی گئی ہے، اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کیا کیا بولنا ہے۔
Published: undefined
تیسرے اور آخری سیٹ میں پاکستان کے ذریعہ دہشت گردی کو فروغ دیے جانے والے کاموں کی فہرست ہے۔ اس میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کس طرح اور کہاں کہاں پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ ہیں۔ تیسرے سیٹ میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ کس طرح سے پاکستان نے جموں و کشمیر سمیت ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں اپنے یہاں ٹریننگ پائے دہشت گردوں کو بھیج کر دہشت گرداہن واقعات کو انجام دیا۔
Published: undefined
بہرحال، حکومت کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ جنتا دل یو رکن پارلیمنٹ سنجے جھا کی قیادت میں کل جماعتی نمائندہ وفد کا پہلا گروپ آپریشن سندور پر ہندوستان کے سفارتی رابطہ کے حصے کی شکل میں 5 ممالک انڈونیشیا، ملیشیا، کوریا ریپبلک، جاپان اور سنگاپور کے سفر پر روانہ ہوا ہے۔ دوسری طرف شیوسینا رکن پارلیمنٹ شری کانت شندے کی قیادت والا دوسرا کُل جماعتی نمائندہ وفد متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، لائبیریا، کانگو اور سیئریا لیون کے لیے روانہ ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined