خبریں

اب انڈیگو طیارہ میں آئی خرابی، کراچی میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ

انڈیگو ایئرلائنس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شارجہ-حیدر آباد فلائٹ کے پائلٹ کو طیارہ میں تکنیکی خرابی کی جانکاری ملی، اس کے بعد احتیاط کے طور پر طیارہ کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔

انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس
انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس 

ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے ہیں جب اسپائس جیٹ طیارے میں تکنیکی خرابی کے سبب پاکستان واقع کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی تھی، اور اب انڈیگو طیارہ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیگو فلائٹ شارجہ سے حیدر آباد جا رہی تھی، لیکن تکنیکی خرابی کے بارے میں پتہ چلتے ہی احتیاطاً اس کی ایمرجنسی لینڈنگ کراچی میں کرائی گئی۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق تکنیکی خرابی کی اطلاع ملنے کے بعد ’کرو ممبرس‘ نے طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔ مسافروں کو اب دوسرے طیارہ سے حیدر آباد بھیجنے کی تیاری چل رہی ہے۔

Published: undefined

اس معاملے میں انڈیگو ایئرلائنس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ شارجہ-حیدر آباد فلائٹ کے پائلٹ کو طیارہ میں تکنیکی خرابی کی جانکاری ملی۔ اس کے بعد احتیاط کے طور پر طیارہ کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔ فی الحال مسافروں کو حیدر آباد لانے کے لیے کراچی کے لیے ایک اضافی فلائٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ 5 جولائی کو بھی اسپائس جیٹ کے طیارہ میں خرابی آنے کے بعد کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی تھی۔ یہ طیارہ دہلی سے دبئی جا رہا تھا جب اس میں خرابی کا پتہ چلا۔ بعد میں اسپائس جیٹ کی دوسری فلائٹ سے مسافروں کو دبئی لے جایا گیا تھا۔ ویسے تین دن قبل یعنی 14 جولائی کو ایک انڈیگو طیارہ میں بھی خرابی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ جئے پور میں انڈیگو طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی تھی کیونکہ انجن میں وائبریشن محسوس کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined