خبریں

اب ہندوستان میں تیار ہوگی فائٹر جیٹ رافیل کی باڈی، ڈسالٹ اور ٹاٹا گروپ کے درمیان معاہدہ طے

ڈسالٹ ایوی ایشن کے چیئرمین اور سی ای او نے کہا کہ ’’پہلی بار رافیل کا فیوزلیج فرانس سے باہر تیار کیا جائے گا۔ یہ ہندوستان میں ہماری سپلائی چین کو مضبوط کرنے کی طرف ایک فیصلہ کن قدم ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>رافیل لڑاکا طیارہ (فائل)/ تصویر آئی اے این ایس</p></div>

رافیل لڑاکا طیارہ (فائل)/ تصویر آئی اے این ایس

 

فائٹر جیٹ یعنی جنگی طیارہ رافیل بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے ہندوستان کے ٹاٹا گروپ کے ساتھ بڑا معاہدہ کیا ہے۔ ڈسالٹ ایوی ایشن اب ٹاٹا گروپ کے ساتھ مل کر فائٹر جیٹ رافیل کی باڈی ہندوستان میں بنائے گا۔ ڈسالٹ ایوی ایشن اور ٹاٹا سسٹم لمیٹڈ نے ہندوستان میں فائٹر جیٹ رافیل کی باڈی پارٹس کی تیاری کے لیے 4 پروڈکشن ٹرانسفر معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدے ملک کی ایئرو اسپیس مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور عالمی سپلائی چین کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔

Published: undefined

مانا جا رہا ہے کہ اس پروڈکشن پلانٹ سے 2028 تک رافیل کا پہلا فیوزلیج اسمبلی لائن سے باہر آ جائے گا۔ جب فیکٹری پوری طرح سے تیار ہو جائے گی تو یہاں سے ہر ماہ 2 فیوزلیج تیار ہوں گے۔ رافیل فائٹر جیٹ میں فیوزلیج طیارہ کا بنیادی ڈھانچہ ہے، جو اس کے مرکزی ساخت کا حصہ ہوتا ہے۔ یہ پائلٹ کاک پٹ، انجن الیکٹرانک سسٹم اور اسلحوں کو جوڑتا ہے، ساتھ ہی وِنگس اور ٹِیل کو سہارا دیتا ہے۔ ڈسالٹ ایوی ایشن کے مطابق رافیل کا فیوزلیج ہلکے اور مضبوط مواد (جیسے کاربن اور کیولر فائبر) سے بنا ہوتا ہے، جو اس کا وزن کم کرتا ہے اور زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن کو خالی وزن کے تناسب میں 40 فیصد تک اضافہ کرتا ہے۔ فیوزلیج طیارہ کے استحکام، ایرو ڈائنامکس، اور رڈار کراس سیکشن کو کم کرنے میں اہم ہے۔ رافیل کا فیوزلیج سرپینٹائن ایئر انٹیک اور مرکب مواد کی وجہ سے ریڈار ڈیٹیکشن کو کم کرتا ہے۔

Published: undefined

ڈسالٹ ایوی ایشن کے چیئرمین اور سی ای او نے کہا کہ ’’پہلی بار رافیل کا فیوزلیج فرانس سے باہر تیار کیا جائے گا۔ یہ ہندوستان میں ہماری سپلائی چین کو مضبوط کرنے کی طرف ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ انڈین ایرو اسپیس انڈسٹری میں سے ایک ٹاٹا ایڈوانس سسٹم لمیٹڈ (ٹی اے ایس ایل) سمیت ہمارے مقامی شراکت داروں کو اس توسیع کی مبارک باد۔‘‘ دوسری جانب ٹی اے ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر سوکرن سنگھ نے کہا کہ ’’یہ شراکت داری ہندوستان کے ایرو اسپیس سفر میں ایک اہم قدم ہے۔ ہندوستان میں مکمل رافیل فیوزلیج کی تیاری ٹی اے ایس ایل کی صلاحیتوں میں بڑھتے ہوئے اعتماد اور ڈسالٹ ایوی ایشن کے ساتھ ہمارے تعاون کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined