خبریں

کورونا ویکسین کے انتظار میں بیٹھے رہنا بے معنی:ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں کورونا انفیکشن تیزی سے بڑھنے کے پیچھے بڑے جلسے ذمہ دار ہیں، اب چاہے وہ اسٹیڈیم میں جمع بھیڑ ہو، نائٹ کلب ہو، مذہبی مقامات ہوں یا دیگر بھیڑ بھاڑ والے مقامات۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جینیوا/نئی دہلی: عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈوس اڈانوس گیبرسس نے آج کہا کہ کورونا وائرس کووڈ-19 کے خلاف لڑنے کے لیے صرف ویکسین کے انتظار میں بیٹھے رہنا بے معنی ہے بلکہ اس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جو بھی انتظامات ابھی موجود ہیں، ان کا بھر پور استعمال کرنا چاہیے۔

Published: undefined

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے پیر کو مشرقی بحیرہ روم کے خطہ کی علاقائی کمیٹی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں اضافہ ہورہا ہے اور تمام ممالک کو ابھی چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔کووڈ-19 وائرس اب بھی پھیل رہا ہے اور کئی لوگوں کے اس کی زد میں آنے کا شبہ ہے۔ایسی صورت میں صرف ویکسین کے انتظار میں بیٹھا نہیں جاسکتا ہے۔موجودہ صحت نظام کا استعمال کرکے لوگوں کی زندگیاں بچانا ضروری ہے۔

Published: undefined

ٹریڈوس نے کہا کہ اس کے لیے سب سے پہلے بڑے جلوس پر پابندی لگانی چاہیے۔دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے معاملات کے تیزی سے بڑھنے کے پیچھے بڑے جلسے ہی ذمہ دار ہیں، اب چاہے وہ اسٹیڈیم میں جمع بھیڑ ہو، نائٹ کلب ہو، مذہبی مقامات ہوں یا دیگر بھیڑ بھاڑ والے مقامات۔دوسری سب سے ضروری، جنہیں انفیکشن کے سبب زیادہ خطرہ ہوان کی حفاظت کتنی ضروری ہے تاکہ صحت سسٹم پر کم بار پڑے اور جانیں بچائی جاسکیں۔

Published: undefined

کورونا کے خلاف جنگ کا تیسرا سب سے ضروری ہتھیار لوگوں کو اور کمیونٹی کو انفیکشن کے تئیں بیدارکرناہے اور انہیں یہ بتانا ہے کہ کووڈ-19کے مطابق طریقوں کی پیروی کتنی ضروری ہے۔چوتھی ضرورت ہے عوامی صحت کے شعبے میں کام کرنا یعنی کورونا متاثرین کی پہچان کرکے انہیں آئیسولیٹ کرنا، جانچ کرنا اور دیکھ بھال کرنا و ان کے رابطہ میں آئے ہوئے لوگوں کا پتہ کرکے انہیں کوارنٹائن کرنا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined