خبریں

یورپی یونین اور عرب لیگ سمٹ شروع مگر توقعات کم

یورپی یونین اور عرب لیگ کا پہلا سمٹ مصری شہر شرم الشیخ میں شروع ہو گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اور عرب لیگ خود اندرونی اختلافات کا شکار ہیں اس لیے سمٹ سودمند ثابت نہیں ہو گی۔

یورپی یونین اور عرب لیگ کی سمٹ شروع ہو گئی مگر توقعات کم
یورپی یونین اور عرب لیگ کی سمٹ شروع ہو گئی مگر توقعات کم 

مصر کے ساحلی و سیاحتی مقام شرم الشیخ میں آج چوبیس فروری کے روز یورپی یونین اور عرب لیگ کے رکن ممالک کا اولیں سربراہی سمٹ شروع ہو گیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق اس سربراہی اجلاس سے زیادہ امیدیں وابستہ اس لیے بھی نہیں کی جا سکتیں کیوں کہ عرب لیگ کے ممالک اور یورپی یونین کے رکن ممالک باہمی اختلافات کا شکار ہیں۔ ایسی صورت میں اس سمٹ میں صرف ایک مثبت بات رہ جاتی ہے کہ عرب اور یورپی ممالک کے سربراہان کا اولین سربراہی اجلاس ہے جو مستقبل کے باہمی تعاون میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

سمٹ میں کون سے رہنما شریک ہیں؟

Published: undefined

یورپی یونین کے رکن ممالک کی تعداد اٹھائیس جب کہ عرب لیگ کے ارکان کی تعداد بائیس ہے۔ مصر میں یورپی یونین کے کم از کم چوبیس رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

Published: undefined

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے علاوہ عراقی اور بحرینی رہنما پہلے ہی سے شرم الشیخ پہچ چکے تھے جب کہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل، برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے، آسٹرین چانسلر سباستیان کُرس اور آئرش وزیر اعظم اجلاس میں شرکت کے لیے آج پہنچے ہیں۔ یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی مشترکہ طور پر سمٹ کی صدارت کریں گے۔

Published: undefined

یورپی کمیشن کے سربراں ژاں کلود یُنکر بھی شرم الشیخ پہنچے ہوئے ہیں۔ اجلاس سے قبل شرم الشیخ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ’’یہ بہت اہم اجلاس ہے اور یہ سمٹ دنیا کے لیے ایک پیغام کی حیثیت رکھتا ہے۔‘‘

Published: undefined

کن موضوعات پر گفتگو کی جائے گی؟

Published: undefined

اس اجلاس میں دہشت گردی، علاقائی تنازعات، اقتصادی تعاون اور یورپ میں مہاجرین کے بحران جیسے موضوعات زیر بحث آنے کی توقع ہے۔ یورپی یونین کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب کے بعد پہلی نشست میں یورپ عرب تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی مسائل پر گفتگو کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

Published: undefined

یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود یُنکر سے اجلاس سے قبل ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا عرب ممالک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر بھی بات چیت ہو گی تو ان کا کہنا تھا، ’’جی ہاں، ہم ہر ایک سے بات کریں گے اور ہمیں کھل کر بات کرنا ہو گی۔ انسانی حقوق کے معاملے پر بڑھا چڑھا کر بات نہیں کی جائے گی لیکن اس کی اہمیت کم بھی نہیں رکھی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined