خبریں

ہم تو یونہی لمبے لمبے وعدے کر رہے تھے، لوگوں نے سچ سمجھ لیا: نتن گڈکری

کانگریس نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مودی حکومت کی بنیاد جھوٹے وعدوں اور جملوں پر کھڑی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مرکز کی مودی حکومت کا پہلا سال ختم ہوتے ہی لوگوں کی زبان پر آنے لگا تھا کہ اقتدار میں آنے کے لیے بی جے پی اور پی ایم مودی نے جتنے بھی وعدے کیے تھے وہ سب جھوٹے اور محض جملے تھے۔ دراصل ’جملہ‘ لفظ تو خود بی جے پی صدر امت شاہ نے ہی استعمال کیا تھا جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ وعدہ کے مطابق لوگوں کے اکاؤنٹ میں 15-15 لاکھ روپے کب آئیں گے۔ اور اب مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ان سے آگے بڑھتے ہوئے پوری قلعی ہی کھول کر رکھ دی ہے۔

دراصل نتن گڈکری نے ایک مراٹھی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’انھیں تو کبھی امید ہی نہیں تھی کہ وہ اقتدار میں آجائیں گے۔ پھر لوگوں نے کہا کہ لمبے لمبے وعدے کرنا شروع کر دو۔ کون سا ہم اقتدار میں آنے والے تھے جنھیں پورا کرنا تھا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’لوگوں نے ہمارے وعدوں کو سچ سمجھ کر ووٹ دیا اور ہمیں برسراقتدار سونپ دیا۔‘‘ یہ بات کہہ کر نتن گڈکری زور سے ہنس پڑتے ہیں۔ پھر جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ اب جب لوگ پرانے وعدوں کو یاد دلاتے ہیں تو وہ کیا کرتے ہیں؟ اس پر نتن گڈکری کا جواب تھا کہ ’’ہم ہنس دیتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔‘‘

Published: 08 Oct 2018, 9:08 PM IST

مراٹھی چینل سے ہوئی اس بات چیت کے ویڈیو کا ایک چھوٹا سا حصہ کانگریس نے ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’نتن گڈکری جی ہمارے ان نظریات سے اتفاق رکھتے ہیں کہ مودی حکومت جملوں اور جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے۔‘‘

Published: 08 Oct 2018, 9:08 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Oct 2018, 9:08 PM IST