بینک سے 13500 کروڑ کی دھوکہ دہی کے معاملے میں مطلوبہ میہل چوکسی کے بلجیم میں گرفتار ہونے سے سوال کھڑا ہو رہا ہے کہ آخر یہ کس طرح ممکن ہوا۔ چوکسی کے خلاف انٹرپول کا کوئی ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا تھا، نہ ہی کوئی سیاسی ہلچل دیکھنے کو ملی تھی۔ ایسے ماحول میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ ماہ ہندوستان کے دورے پر آئی بلجیم کی شہزادی ایسٹرڈ سے اس گرفتاری کا تعلق ضرور ہے۔
Published: undefined
دراصل بجلیم کی شہزادی ایسٹرڈ اپنے ملک کے نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور وزرائے خارجہ سمیت 300 اراکین کے ایک بڑے نمائندہ وفد کے ساتھ گزشتہ ماہ یکم سے 8 مارچ تک ہندوستان کے دورے پر آئی تھیں۔ اس دوران شہزادی ایسٹرڈ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور وزیر برائے کامرس پیوش گویل سے الگ الگ ملاقات کی تھی۔
Published: undefined
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ میہل چوکسی کے بلجیم میں علاج کے نام پر پوشیدہ ہونے اور گرفتاری پر تبادلہ خیال سے متعلق کوئی بھی بیان کسی لیڈر کا سامنے نہیں آیا تھا۔ لیکن مانا جا رہا ہے کہ شہزادی کے دورۂ ہند سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کافی مضبوط ہوئے تھے۔ میہل چوکسی کی گرفتاری انہی مضبوط روابط کا نتیجہ ہے۔ میہل کی بیوی بلجیم نژاد ہیں، اس لیے بلجیم میں رہنے کے لیے میہل نے رہائشی کارڈ بنوایا ہوا تھا۔ توجہ طلب بات یہ بھی ہے کہ ہندوستان اور بلجیم کے درمیان حوالگی معاہدہ نہیں ہے، لیکن دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رشتوں سے میہل چوکسی کو ہندوستان لایا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined