علامتی تصویر
اگر آپ خلیجی ممالک میں ملازمت کر کے زیادہ پیسہ کمانے کے خواہاں ہیں، لیکن پڑھائی میں اچھے نہیں ہیں، تو آپ کو صرف ایک کورس کرنا ہوگا۔ اگر اس کورس میں پاس ہو گئے تو سعودی کے علاوہ کسی بھی خلیجی ملک میں ہاتھوں ہاتھ نوکری مل جائے گی۔ ساتھ ہی اچھی تنخواہ بھی حاصل ہوگی۔ یہ کورس ہے ’نیبوش‘ جو کہ ایک ڈپلوما کورس ہے۔ یہ صحت اور سیکورٹی کے شعبہ میں پوری دنیا میں تسلیم شدہ ڈپلوما کورس ہے۔
Published: undefined
خلیجی ممالک میں صحت اور سیکورٹی ماہرین کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ خاص طور سے تیل، گیس کی پیداوار اور دیگر شعبوں میں لوگوں کی بہت ضرورت ہے۔ یہاں کام کرنے کی چاہت رکھتے ہیں تو آپ کو ’نیبوش‘ ڈپلوما کر لینا چاہیے۔ یہ کورس آپ ہندوستان کے معروف اداروں سے کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا سعودی کا ویزا لگ گیا تو وہاں جا کر بھی آپ اس کی پڑھائی کر سکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس کورس کو کرنے کے لیے کسی خاص قابلیت کی ضرورت نہیں ہے، بس انگریزی آنی چاہیے۔
Published: undefined
کیا ہے ’نیبوش ڈپلوما‘؟
’نیبوش‘ ڈپلوما بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ اس کا فُل فارم ہے ’نیشنل ایگزامنیشن بورڈ اِن آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ‘ ہے۔ یہ ایم این سی کمپنیوں اور بین الاقوامی معیار کی حامل کمپنیوں میں کام کرنے والوں اور وہاں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے سب سے بہتر ہے۔ اگر سعودی عرب کی بات کریں تو وہاں ’نیبوش‘ کی 2 کورسز کی مانگ سب سے زیادہ ہے۔ آئیے ذیل میں دونوں کورسز کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
Published: undefined
1. نیبوش انٹرنیشنل ڈپلوما:
یہ ڈپلوما بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ہے۔ اس میں عالمی صحت، سیکورٹی، معیارات، رِسک مینجمنٹ، ٹیکنالوجی اور حفاظتی اقدامات کے متعلق سکھایا جاتا ہے۔ یہ تیل، گیس، تعمیرات اور ان کمپنیوں میں کام کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے جو بین الاقوامی حفاظتی قوانین کی پابندی کرتا ہے۔
Published: undefined
2. نیبوش نیشنل ڈپلوما:
اگر آپ یہ ڈپلوما کرتے ہیں تو آپ برطانیہ میں قائم صحت اور سیکورٹی کے قوانین کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ یہ ڈپلوما بھی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔ اس میں برطانیہ کے صحت اور حفاظت کے قوانین کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ رسک مینجمنٹ کے ساتھ ہیلتھ اور سیکورٹی سے متعلق چیزیں پڑھائی جاتی ہیں۔ یعنی اسے کرنے کے بعد آپ سعودی کے علاوہ برطانیہ سے متعلقہ کمپنیوں میں بھی کام کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
سعودی میں ’نیبوش ڈپلوما‘ کے فائدے:
سعودی عرب میں ’نیبوش ڈپلوما‘ کرنے کے بعد آپ کو بہتر نوکری کے مواقع ملتے ہیں۔ اس سے آپ نوکری کے لیے جاری مقابلے میں آگے نظر آتے ہیں۔
کورس کرنے پر آپ کو زیادہ تنخواہ حاصل کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، کیونکہ ہر کمپنی چاہتی ہے کہ اسے اہل ملازم ملے۔
یہ ڈپلوما عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، ایسے میں آپ سعودی کے علاوہ بھی دیگر ممالک میں نوکری کے لیے جا سکتے ہیں۔
Published: undefined
کہاں سے کریں کورس؟:
’نیبوش ڈپلوما‘ ہندوستان میں کئی اداروں سے کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور سے دہلی، ممبئی اور بنگلورو میں اس کے کئی مراکز ہیں۔ اگر آپ ان شہروں میں نہیں ہیں تو آپ آن لائن بھی اس ڈپلوما کو کر سکتے ہیں۔ کئی ایسی ڈیمڈ یونیورسٹیاں ہیں جو اس کورس کو فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ بھی پیش کرتی ہیں۔ آپ کو صرف یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ جہاں سے بھی آپ یہ کورس کر رہے ہیں وہ ادارہ تسلیم شدہ ہونی چاہیے۔ ہندوستان میں اس کورس کی قیمت 17 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے، جب کہ اس کے آن لائن کورس کے لیے 1150 یورو تک ادا کرنا پڑتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined