خبریں

اہم خبر: نظامِ قانون کے معاملہ میں یو پی کی یوگی حکومت سب سے بدتر... ٹاٹا ٹرسٹ

سنٹرل کرائم برانچ کی ٹیم ابرار قاضی اور سی ایم گوتم سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور انھیں امید ہے کہ میچ فکسنگ معاملہ میں کچھ اہم جانکاریاں ملیں گی۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ  

یوگی آدتیہ ناتھ کی ریاست میں نظامِ قانون سب سے بدتر: ٹاٹا ٹرسٹ

اتر پردیش میں خراب نظام قانون کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، اور اب ٹاٹا ٹرسٹ کے ’انڈیا جسٹس رپورٹ 2019‘ نے بھی اس بات پر مہر ثبت کر دی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑے شہروں میں نظام قانون کا معاملہ دیکھا جائے تو اتر پردیش کی رینکنگ سب سے خراب ہے اور اس کے بعد نمبر بہار کا آتا ہے۔ سب سے بہتر نظام قانون مہاراشٹر کا سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد بہتر نظام قانون کے معاملے میں کیرالہ کا نمبر آتا ہے۔ تیسرے مقام پر تمل ناڈو ہے۔

Published: 07 Nov 2019, 8:40 AM IST

ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا سبھی کریں احترام: مایاوتی

ایودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے وزیر اعظم سمیت تمام پارٹیوں کے لیڈران نے لوگوں سے خیر سگالی بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بھی اس سلسلے میں جمعرات کو ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’’ایودھیا معامے میں جلد ہی سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کا امکان ہے جسے لے کر عوام میں بے چینی اور اندیشے ہونا فطری ہے۔ ایسے میں ملک کے سبھی باشندوں سے اپیل ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا ہر حال میں احترام کریں۔ یہی ملک کے مفاد اور عوام کے مفاد میں بہتر طریقہ ہے۔‘‘

Published: 07 Nov 2019, 8:40 AM IST

وارانسی: آلودگی سے بچانے کے لیے مہادیو مندر میں ’شیو لنگ‘ کو پہنایا گیا ’ماسک‘

وارانسی کے تارکیشور مہادیو مندر میں ’شیولنگ‘ پر ماسک لگایا گیا ہے۔ بھکتوں کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ’’شہر میں ہوا آلودہ ہے اور بھولے بابا کو اس زہریلی ہوا سے بچانے کے لیے ہم نے ماسک پہنایا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر وہ محفوظ ہیں تو ہم محفوظ رہیں گے۔‘‘

Published: 07 Nov 2019, 8:40 AM IST

تیس ہزاری کورٹ واقعہ کے میڈیا کوریج پر روک لگانے کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

تیس ہزاری کورٹ واقعہ کے میڈیا کوریج سے ناراض وکیلوں نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس معاملہ پر میڈیا کوریج کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ اس عرضی کو سپریم کورٹ نے سننے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 نومبر کو تیس ہزاری کورٹ میں وکیلوں اور پولس کے درمیان تصادم ہو گیا تھا جو سرخیوں میں ہے۔ یہ معاملہ کافی بڑھ گیا ہے اور لاتعداد دہلی پولس اہلکاروں نے دہلی پولس ہیڈکوارٹر پر زبردست دھرنا و مظاہرہ بھی کیا تھا۔

Published: 07 Nov 2019, 8:40 AM IST

پاکستان: عمران خان مخالف دھرنا و مظاہرہ اتوار تک جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان میں خراب موسم اور سیاسی بحران ختم کرنے کیلئےساتھیوں کے دباؤ کے باوجود ملک کے بڑے مذہبی لیڈر اور جماعت علمائے اسلام- فضل الرحمن (جےيوآئی-ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عمران خاں حکومت مخالف دھرنے کو اتوار تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے ’آزادی مارچ‘ کے دوران دھرنا کے چھٹے دن بھاری بارش اور سردی کے درمیان بدھ کی رات کو اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے اتوار کو پڑنے والے 12 ویں ربیع الاول کے موقع پر ایک سیرت کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(یو این آئی)

Published: 07 Nov 2019, 8:40 AM IST

مخالفین پر حملے کے لیے پی ایم مودی اور امت شاہ ’ترشول‘ کا کر رہے استعمال: جے رام رمیش

کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے پی ایم مودی اور مرکزی وزارت داخلہ امت شاہ کو پرزور طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نریندر مودی اور امت شاہ کے ہاتھ میں ایک ’ترشول‘ ہے جس کے ذریعہ وہ اپنے مخالفین پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ترشول سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس ہے۔

Published: 07 Nov 2019, 8:40 AM IST

کے پی ایل میچ فکسنگ: بیلاری ٹیم کے کپتان سی ایم گوتم اور ابرار قاضی گرفتار

کرناٹک پریمیر لیگ یعنی کے پی ایل میچ فکسنگ کیس میں سنٹرل کرائم برانچ نے دو مزید لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کرائم برانچ کے ذریعہ جن دو لوگوں کی تازہ گرفتاری ہوئی ہے وہ بیلاری ٹیم کے کپتا سی ایم گوتم اور بیلاری ٹیم کے ہی کھلاڑی ابرار قاضی ہیں۔ کرائم برانچ کی ٹیم ان دونوں سے ہی پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور انھیں امید ہے کہ میچ فکسنگ معاملہ میں کچھ اہم جانکاریاں ملیں گی۔

Published: 07 Nov 2019, 8:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Nov 2019, 8:40 AM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز