خبریں

یمن: فضائی حملے میں سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں، ریڈ کراس

بین الاقوامی امدادی ادارے ریڈ کراس کے مطابق یمن کے مقام ذمار میں کیے گئے حملے میں ایک سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہ حملہ سعودی عسکری اتحاد نے حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقے میں کیا تھا۔

یمن: فضائی حملے میں سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں، ریڈ کراس
یمن: فضائی حملے میں سو سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں، ریڈ کراس 

صنعاء سے ایک سو کلومیٹر کی دوری پر واقع شہر ذمار کی ایک عمارت پر کیے گئے حملے میں درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے فضائی حملوں میں پہلے پچاس سے زائد ہلاکتوں کا بتایا گیا تھا لیکن ان کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ انٹرنیشنل کمیٹی برائے ریڈ کراس نے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو سے زائد ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

بین الاقوامی ریڈ کراس نے اس خدشے کا اظہار خدشہ عمارت کے ملبے کو ہٹانے کے عمل کے دوران ملنے والی نعشوں کے تناظر میں کیا ہے۔ حوثی ملیشیا کے ٹیلی وژن المصیرہ کے مطابق ان حملوں میں ایک جیل کو نشانہ بنایا گیا جس سے کئی قیدیوں کی ہلاکت ہوئی۔ اتوار کی صبح المصیرہ ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا کہ ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک چالیس سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

Published: undefined

سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے آج اتوار کو یمن میں حوثی باغیوں کے ایک ٹھکانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔ سعودی ٹیلی وژن کے مطابق حملوں کا ہدف ذمار کے مقام پر قائم ڈرونز اور میزائل کا ایک بڑا گودام تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق نصف ذمار میں درجن کے قریب حملے کیے گئے تھے۔

Published: undefined

عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے جس عمارت پر حملہ کیا گیا، وہ تین منزلہ عمارت ہے اور حوثی ملیشیا اسے حراستی مرکز کے طور پر استعمال کرتی رہی ہے۔ جس وقت حملہ کیا گیا، اُس وقت بھی کئی قیدی اس عمارت میں موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز