خبریں

اہم خبریں: اسٹالن نے وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالی، کووڈ راحت کے طور پر ہر کنبہ کو 4 ہزار روپے فراہم کرنے کے فیصلہ پر دستخط

ایم کے اسٹالن / یو این آئی
ایم کے اسٹالن / یو این آئی 

اسٹالن نے وزیر اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالی، کووڈ راحت کے طور پر ہر کنبہ کو 4 ہزار روپے فراہم کرنے کے فیصلہ پر دستخط

تمل ناڈو کے نومنتخب وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے جمعہ کے روز حلف اٹھایا اور عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اسٹالن نے اس کے ساتھ ہی کووڈ راحت کے طور پر ریاست کے ہر کنبہ کو چار ہزار روپے فراہم کرنے کے فیصلہ پر دستخط کر دئے۔ اس مہینہ اس راحت کی پہلی قسط کے طور پر دو ہزار روپے ادا کر دئے جائیں گے۔

Published: 07 May 2021, 7:40 AM IST

بنگال میں تشدد کی جانچ کے لئے وزارت داخلہ کی ٹیم کولکاتا وارد

مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی چار رکنی ٹیم کولکاتا پہنچ گئی ہے۔ ٹیم فی الحال کولکاتا میں واقع راج بھون میں پہنچی ہے۔

Published: 07 May 2021, 7:40 AM IST

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 414188 نئے کیسز، 3915 اموات

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 14 ہزار 188 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران 3 لاکھ 31 ہزار 507 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی، جبکہ 3915 مریض لقمہ اجل بن گئے۔

ملک میں تاحال مجموعی طور پر کورونا کے 2 کروڑ 14 لاکھ 91 ہزار 598 کیسز کی تشخیص کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک کروڑ 76 لاکھ 12 ہزار 351 مریض شفایابی حاصل کر لی، جبکہ مجموعی طور پر 2 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ افراد کی جان چلی گئی۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 36 لاکھ 45 ہزار 164 کیسز فعال ہیں۔ جبکہ تقریباً 16.5 کروڑ افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔

Published: 07 May 2021, 7:40 AM IST

ایم کے اسٹالن نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا

’ڈی ایم کے‘ کے سربراہ ایم کے اسٹالن نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔انہیں ریاست کے گورنر بنواری لال پروہت نے حلف دلوایا۔

Published: 07 May 2021, 7:40 AM IST

الیکشن کمیشن نے ہماچل میں دو ضمنی انتخابات ملتوی کئے

ہماچل پردیش میں کورونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاست میں منڈی پارلیمانی حلقہ اور فتح پور اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب ملتوی کر دئے ہیں۔

کمیشن ان نشستوں کے لئے ضمنی انتخابات کورونا کی لہر ختم ہونے کے بعد ہی منعقد کرائے گا۔ منڈی کے پارلیمانی حلقہ کی نشست رکن اسمبلی رام سروپ شرما کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ جبکہ ضلع کانگڑا میں فتح پور اسمبلی کی سیٹ سابق وزیر اور ایم ایل اے سوجن سنگھ کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔ کمیشن نے ان انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کر دی تھیں لیکن کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر اب ان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Published: 07 May 2021, 7:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 May 2021, 7:40 AM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ