خبریں

اہم خبریں LIVE: یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں قومی طاقت اور ثقافتی وراثت کی نمائش

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں قومی طاقت اور ثقافتی وراثت کی نمائش

قومی راجدھانی کے راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں نکالی گئیں مختلف ریاستوں کی جھانکیوں میں جہاں قومی وراثت کی جھلک نظر آئی وہیں ہندوستانی کی دفاعی طاقت کی بھی نمائش کی گئی۔ قبل ازیں، صدر ہند رام ناتھ کووند نے نرنگا پرچم لہرا کر یوم جمہوریہ کی ریاوتی تقریب کا آغاز کیا۔ جبکہ صبح کے وقت وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل وار میوزیم پہنچ کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور تینوں افواج کے سربراہان بھی موجود رہے۔

Published: 26 Jan 2021, 7:30 AM IST

یوم جمہوریہ پر عوام کو راہل گاندھی کا پیغام ’جمہوریت آپ سے ہے، جمہوریت آپ کی ہے‘

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے عوام کے نام یومِ جمہوریہ کے اپنے پیغام میں کہا، ’’بھارت کا ہر ایک شہری ملک کا تقدیر ساز ہے، چاہے وہ احتجاجی کسان مزدور ہو یا چھوٹا - درمیانہ کاروباری، نوکری تلاش کرتا نوجوان ہو یا مہنگائی سے پریشان خاتون خانہ۔ جمہویہ آپ سے ہے، جمہوریہ آپ کی ہے۔ مبارکباد۔‘‘

Published: 26 Jan 2021, 7:30 AM IST

مولانا کلب صادق کو بعد ازمرگ پدم ایوارڈ کا اعلان

حکومت نے سال 2021 کے پدم ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سات پدم وبھوشن ، 10 پدم بھوشن اور 102 پدم شری ایوارڈز شامل ہیں۔ ایوارڈز میں 29 خواتین ، 10 غیر ملکی اور ایک خواجہ سرا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 16 افراد کو بعد از مرگ اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

فہرست حسب ذیل ہے:

پدم وبھوشن (سات)، شنزو آبے ...پبلک خدمات، ایس پی بالاسبرامنیم (بعد از مرگ) ... فن۔ڈاکٹر بیلے مونپا ہیگڑے ... میڈیسن۔نریندر سنگھ کپانی (بعد از مرگ) سائنس اور ٹکنالوجی۔ مولانا وحیدالدین خان ... روحانیت۔بی بی لال ... آثار قدیمہ۔سدرشن ساہو ... فن۔ پدما وبھوشن (دس): -کرشنن نائر شانتا کماری چترا ... فن ۔ترون گوگوئی (بعد از مرگ) ... پبلک خدمات۔چندر شیکھر کمبارا ... ادب اور تعلیم۔سمترا مہاجن ... عوامی خدمت ۔نریپندر مشرا ... عوامی خدمت رام ولاس پاسوان (پعد از مرگ) ... عوامی خدمات ۔کیشو بھائی پٹیل (بعد از مرگ) ... عوامی خدمات ۔ کلب صادق (بعد از مرگ)… روحانیت ۔رجنی کانت دیوی داس شراف ... بزنس انڈسٹری

ترلوچن سنگھ ... عوامی خدمات

Published: 26 Jan 2021, 7:30 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Jan 2021, 7:30 AM IST