خبریں

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت ہندوستان کو پاکستان سے کم کوٹہ کیوں ملا؟ سعودی عرب کے اس قدم کے پیچھے کیا تھی وجہ؟

پاکستانی اخبار ’ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 23260 افراد حج پر جا سکیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>خانہ کعبہ / العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

خانہ کعبہ / العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

رواں سال حج کرنے کی تمنا رکھنے والے 42 ہزار ہندوستانی مسلمانوں کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب سعودی عرب نے ایک خاص حج کوٹہ میں بڑے پیمانے پر تخفیف کا اعلان کر دیا۔ سعودی عرب نے ہندوستان کے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت ملنے والے کوٹے میں 80 فیصد کی تخفیف کرتے ہوئے صرف 10000 عازمین حج کی منظوری دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کو پرائیویٹ اسکیم کے تحت 24000 لوگوں کا کوٹہ دیا گیا ہے۔ اس سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ آخر سعودی عرب نے یہ قدم کیوں اٹھایا؟ آخر پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت پاکستان کو ہندوستان سے زیادہ عازمین حج کا کوٹہ کیوں ملا؟

Published: undefined

پاکستانی اخبار ’ڈان‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 23260 افراد حج پر جا سکیں گے۔ وزارت نے تمام خدمات فراہم کرنے والوں سے کہا کہ وہ ’پاک حج ایپ‘ کے ذریعہ حاجیوں کو تمام تر معلومات سے اپڈیٹ کریں اور ویزا کے عمل کی تمام رسمی کارروائیاں 18 اپریل تک پوری کر لیں، کیونکہ سعودی حکومت نے اس بار حج کے حوالے سخت ہدایات جاری کیے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان کو رواں سال کُل 175025 حج کوٹہ ملا تھا، اس میں سے 122518 حاجیوں کے انتظامات حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ کی جانی تھی اور 52507 حاجیوں کے انتظامات کی ذمہ داری پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے حوالے کیے گئے تھے۔ ہندوستانی حکومت نے ان ٹور آپریٹرز کو 26 بڑے تسلیم شدہ اداروں کے تحت مشترکہ حج گروپ آپریٹرز (سی ایچ جی او) کے طور پر شامل کیا تھا۔

Published: undefined

حالانکہ حکومت کا کہنا ہے کہ سی ایچ جی او بار بار یاد دہانی کے باوجود سعودی حکومت کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔ اسی وجہ سے منیٰ میں حاجیوں کے لیے مختص جگہ اب دستیاب نہیں ہے۔ واضح ہو کہ منیٰ وہ جگہ ہے جہاں حج کے دوران حجاج کرام 4 روز خیموں میں قیام کرتے ہیں اور عبادات کرتے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پرائیویٹ حج اسکیم میں 80 فیصد کی تخفیف کے حوالے سے ہندوستانی حکومت نے سعودی وزارت حج سے بات کی اور پورٹل کو دوبارہ کھولنے کی درخواست کی۔ سعودی عرب نے اس پر رضامندی ظاہر کی ہے، لیکن اب سی ایچ جی او صرف 10000 حاجیوں کے لیے ہی انتظامات کر سکے گا۔ ساتھ ہی منیٰ زون کو ہندوستان کے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined