خبریں

اہم خبر: افغانستان میں سلامتی فورسوں اور طالبان کے درمیان تصادم میں 40 ہلاک

افغانستان کے قندوز صوبہ میں سنیچر کو سلامتی فورسوں اور طالبان کے درمیان تصادم میں 38 طالبان اور تین فوجی ہلاک ہوگئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

افغانستان میں سلامتی فورسوں اور طالبان کے درمیان تصادم میں 40 ہلاک

قندوز: افغانستان کے قندوز صوبہ میں سنیچر کو سلامتی فورسوں اور طالبان کے درمیان تصادم میں 38 طالبان اور تین فوجی ہلاک ہوگئے۔

افسران نے بتایا کہ سلامتی فورسوں اور طالبان کے درمیان مقامی وقت کے مطابق تقریبا ایک بجے مڈبھیڑاس وقت شروع ہوگئی جب طالبان نے رائفلوں، مشین گن اور راکٹ لانچر سے قندوز شہر میں تین مختلف جگہوں پر حملہ کردیا۔ سلامتی فورسوں نے طالبان کو سخت جواب دیتے ہوئے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ’’قندوز شہر اور ارد گرد کے علاقوں میں دہشت گردوں پر کئے گئے ہوائی حملوں میں 38 طالبان ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے اور 32 طالبان نے سلامتی فورس کے سامنے خود کو حکام کے حوالے کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’’دہشت گردوں کے خلاف جوابی حملہ کیا جارہا ہے اور سلامتی فورس اس بات کا دھیان رکھ رہے ہیں کہ حملے میں شہریوں کو کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد مقامی لوگوں کے مکانوں، اسپتالوں اور صحت مراکز اور شہریوں کو ڈھال بنا کر حملہ کررہے ہیں۔

Published: 31 Aug 2019, 9:10 AM IST

پاکستان نے ایک بار پھر کی ہندوستان سے بات چیت کی پیشکش

جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ سبھی ہتھکنڈے اختیار کرنے کے بعد پاکستان اب ہندوستان سے ایک بار پھر بات چیت کی بات کہہ رہا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستان سے بات چیت کو تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا۔

Published: 31 Aug 2019, 9:10 AM IST

این آر سی معاملہ پر رپورٹ گورو گوگوئی نے سونیا گاندھی کے حوالے کی

آسام سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے این آر سی فہرست جاری ہونے کے بعد اس پر اپنی رپورٹ پارٹی صدر سونیا گاندھی کے حوالے کر دی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کانگریس نے دہلی میں این آر سی کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد ایک میٹنگ کی جس میں گوگوئی نے ایک رپورٹ پیش کی۔ اس میٹنگ میں کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد گورو گوگوئی نے بتایا کہ میں نے اپنی رپورٹ پارٹی صدر اور سابق صدر کے حوالے کر دی ہے اور جلد ہی کانگریس اس پر اپنا بیان جاری کرے گی۔

Published: 31 Aug 2019, 9:10 AM IST

اتر پردیش: بھیڑ نے بچہ چور سمجھ کر دہلی پولس کی کر دی پٹائی، یو پی پولس نے بچائی جان

اتر پردیش کے بریلی ضلع میں پرتشدد بھیڑ نے بچہ چور سمجھ کر دہلی پولس کو پیٹ دیا۔ بچہ چوری کی خبر پر پہنچی بھوجی پور تھانہ کی پولس نے کسی طرح بھیڑ کے چنگل سے پولس اہلکاروں کو چھڑایا اور تھانے لے آئی۔ حالانکہ بریلی دیہی ایس پی مسٹر ایس سنگھ کا کہنا ہے کہ وہاں کوئی تشدد کا واقعہ نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ دہلی پولس بغیر وردی چھاپہ ماری کرنے آئی تھی۔ لوگوں نے انھیں گھیر لیا۔ لوگوں کو بتایا گیا کہ یہ لوگ دہلی پولس سے ہیں جس کے بعد انھیں جانے دیا گیا۔

Published: 31 Aug 2019, 9:10 AM IST

مہاراشٹر کے دھولے واقع کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 10 افراد ہلاک، 43 زخمی

مہاراشٹر کے دھولے واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے، میڈیا ذارئع کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 10 لوگوں کے مرنے کی خبر ہے جبکہ 43 لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد بھڑکی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

فیکٹری میں ہوئے اس دھماکہ سے علاقے میں افراتفریح مچ گئیِ، موقع پر فیکٹری کے افسران اور ملازمین کے علاوہ مقامی لوگ اور فائر بریگیڈ کے ملازمین امدادی کام میں مصروف ہیں۔

Published: 31 Aug 2019, 9:10 AM IST

این آر سی: حتمی فہرست جاری، 19 لاکھ لوگوں کا نام غائب

این آر سی کی حتمی فہرست آج جاری کر دی گئی اور اس فہرست میں 19 لاکھ 6 ہزار 657 لوگوں کا نام شامل نہیں ہے۔ کل 3 کروڑ 11 لاکھ 21 ہزار 4 افراد کا نام تازہ این آر سی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ جن لوگوں کا نام اس فہرست میں شامل ہیں ان سے کہا گیا ہے کہ اگر انھیں کوئی اعتراض ہے تو وہ بیرون ملکی ٹریبونل، پریٹیز ہیزیلا، آسام کو آرڈینیشن، این آر سی کے سامنے اپیل داخل کر سکتے ہیں۔

Published: 31 Aug 2019, 9:10 AM IST

پاکستان: خیبر پختونخوا میں اندوہناک سڑک حادثہ، ایک ہی کنبہ کے 24 افراد ہلاک

پاکستان کے خیبر پختونخوا علاقہ میں ایک مسافر بس نالہ میں گر گیا جس میں کم از کم 24 لوگوں کی موت ہو گئی۔ نیوز انٹرنیشنل نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بس میں خواتین اور بچے سمیت 35 مسافر تھے اور یہ بس جمعہ کے روز کوہستان ضلع میں ایک نالے میں گر گئی۔ پتہ چلا ہے کہ سبھی مسافر ایک ہی کنبہ سے تھے اور ایک تقریب میں شامل ہونے جا رہے تھے۔ واقعہ کے اسباب کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

Published: 31 Aug 2019, 9:10 AM IST

پاکستان میں اغوا کر جبراً مذہب تبدیل کی گئی سکھ لڑکی گھر واپس، 8 گرفتار

پاکستان میں گزشتہ دنوں ایک سکھ لڑکی کا اغوا کیا گیا تھا اور میڈیا میں اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ اس کا جبراً مذہب تبدیل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسے اسلام مذیب قبول کرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق وہ سکھ لڑکی واپس گھر آ گئی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کی ننکانہ صاحب پولس نے آٹھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

Published: 31 Aug 2019, 9:10 AM IST

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Aug 2019, 9:10 AM IST